عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات خو ش آ ئند ،خیبر پختو ا کی سیکورٹی کی خاطر تمام سٹیک ہو لڈرز سے ملنا چاہئے، الیکشن کی فضا ایسی جماعتیں پیدا کر رہیں ہے جنہوں نے ماضی میں ملک کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ، ملکی ترقی کی راہ میں کی گئی حکومتی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، آئین پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے تمام حقوق موجود ہیں،ویژن 2025یہ تمام اہداف کرتا ہے ،آج کا پاکستان ترقی یافتہ اور ابھرتا ہوا پاکستان ہے،ہم سب کا مقصد صرف پاکستان کی ترقی ہونا چاہیے،اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے،حکومت نے نوجوانوں کیلئے تعلیمی اور صحت کے پروگرام شروع کئے،وزیراعظم نوازشریف روشن مستقبل کے خواہا ں ہیں

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا یوم والدین اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے تقریب سے خطاب،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:53

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کی فضا ایسی جماعتیں پیدا کر رہیں ہے جنہوں نے ماضی میں ملک کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ،حکومت کی ملک کی ترقی کی راہ میں کی گئی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،2018کا الیکشن وہی جماعت جیتے گی جس نے کارکردگی دکھائے گی ، عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات خو ش آ ئند ہے ،ان کوخیبر پختو ا کی سیکورٹی کی خاطر تمام اسٹیک ہو لڈرز سے ملنا چاہئے ،عمران خان اگلے ڈیڑھ سال درخت ہی لگائیں تو صوبے میں بہتری آسکتی ہے ، آئین پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے تمام حقوق موجود ہیں،ویژن 2025یہ تمام اہداف کرتا ہے ،آج کا پاکستان ترقی یافتہ اور ابھرتا ہوا پاکستان ہے،ہم سب کا مقصد صرف پاکستان کی ترقی ہونا چاہیے،اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے،حکومت نے نوجوانوں کیلئے تعلیمی اور صحت کے پروگرام شروع کئے،وزیراعظم نوازشریف روشن مستقبل کے خواہا ں ہیں،وزیراعظم کا ہر منصوبہ پاکستان کے مستقبل کو دیکھ رہا ہے،یہ سب پاکستان کو ابھرتا ہوا پاکستان دیکھا رہے ہیں،پاکستان کی ترقی لئے ضروری ہے کہ خواتین بھی اپنا کردار ادا کریں،وزیراعظم نوازشریف پر ملک میں جاری منصوبوں کے حوالے سے دبائوہے ،ان کی طبیعت ٹھیک ہے کہ کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں جناح کنونشن سنٹر میں نجی سکول کی یوم والدین اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوںنے کہا کہ پائیدار ترقی کے حوالے سے 17اہداف ملک کے آئین کے ساتھ منسلک ہیں،آئین پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے تمام حقوق موجود ہیں،ویژن 2025یہ تمام اہداف کرتا ہے،پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے دو بنیادی باتیں ہیں،پرامن معاشرے اور وسائل کے منصفانہ تقسیم کی بات کرتا ہے،ملک کو مستقبل کی نسل کیلئے اچھا پاکستان چھوڑنا چاہیے،وزیراعظم نوازشریف ملک کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں،ملک میں تونائی کے بحران کے خاتمے،صحت کا پروگرام،تعلیم کیلئے اقدامات،وزیراعظم کے یوتھ کے حوالے سے پروگرام کے تحت اقدامات جاری ہیں،سی پیک گیم چینجر ہے،خطے کیلئے گیم چینجر ہے،کوئی بھی چیز حکومت اچھی نہیں کرسکتی،اسلام آباد میں بچوں کیلئے سکولوں میں 200بسوں کا تحفہ دیا جارہا ہے،سکولوں میں کمپیوٹر لیب بنائی جارہی ہیں،تمام اقدمات پائیدار ترقی کے اہداف کا حصہ ہے،پاکستان کی آزادی کے 70سال مکمل ہوگئے ہیں،سکولوں میں ایک مکمل آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے،جذبوں کو اجاگر کرنے کیلئے چلائی جائے گی،پاکستان کو آگے بڑھانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے،ملک کو آگے بڑھانا ہے،انفرادی طور پر ترقی نہیں کی جاسکتی ملک انتہائی اہم دور سے گزر رہا ہے،سب کا مقصد ملک کی ترقی کا ہونا چاہیے،حکومت اس مقصد کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے،ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان بنانے کیلئے گامزن ہے۔

وزیراعظم نوازشریف روشن مستقبل کے خواہا ں ہیں۔نوجوان کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے،وزیراعظم کا ہر منصوبہ پاکستان کے مستقبل کو دیکھ رہا ہے،چاہے پاکستانی تعلیم،صحت،روزگار اور معاشی منصوبے ہیں،یہ پاکستان کی ترقی کے منصوبے ہیں،یہ سب پاکستان کو ابھرتا ہوا پاکستان دیکھا رہے ہیں،پاکستان میں تمام حکومت کا مقصد پاکستانی کو آگے لے کر جانا ہے۔

پاکستان کے اندر کوئی بھی منصوبہ ترقی مکمل نہیں ہوسکتی،جب تک خواتین اپنا کردار ادا نہ کریں،قائداعظم کے ساتھ فاطمہ جناح ساتھ ساتھ موجود تھین،یہ قائداعظم ویژن ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے،50فیسد حصہ وزیراعظم نے خواتین کا یوتھ پروگرام میں رکھا ہے،خواتین کو منصوبوں میں یکساں اور برابر مواقع دیئے جارہے ہیں،بچیوں کے سکولوں کیلئے آئی ٹی لیب بنائی جارہی ہے،صحت من ماں کیلئے ہیلتھ پروگرام میں توجہ دی جارہی ہے۔

پاکستان انتہائی اہم دور سے گزر رہا ہے پاکستان کی ترقی کے لئے اجتماعی کو ششیں ضروری ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ، عمران خان اگلے ڈیڑھ سال درخت ہی لگائیں تو صوبے میں بہتری آسکتی ہے ۔الیکشن میں فتح صرف اس کی ہوگی جس نے پاکستانی عوام کیلیے ڈلیور کیا ہوگا ۔انہی پارٹیوں کی اب بھی رکاوٹیں ڈالنے کی بھرپور کوشش ہے۔وزیرمملکت اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کا ماحول وہ پارٹیاں بنارہی ہیں جنھوں نے پچھلے دور میں کچھ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔( و خ )