وزیراعظم کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص ،سی ٹی سکین رپورٹ

آپریشن کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے ، یورالوجسٹ ڈاکٹر شبیر چوہدری

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) وزیر اعظم نواز شریف کی سی ٹی سکین رپورٹ آ گئی ہے ،وزیراعظم کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے، جو آپریشن کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتہ کی صبح طبیعت ناسازی کے باعث بغیر سکواڈ کے گلبر گ میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال پہنچ گئے رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے پیٹ میں معمولی درد کی تکلیف ہوئی ،ڈاکٹروں نے ان کا سی ٹی سکین کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی لئے ،بعد ازاں ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو گھر جانے کی اجاز ت دیدی تھی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا معائنہ کرنے والے یورالوجسٹ ڈاکٹر شبیر چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے گردے میں چھوٹے سائز کی پتھری ہے جسے لیتھوٹروپسی کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے اور آپریشن بھی کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے اس کا پاکستان میں بہت اچھا علاج موجود ہے اور پاکستان کے ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے، میں وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ وہ پتھری کا علاج پاکستان میں ہی کرائیں اور دوسرے لوگوں کیلئے مثال قائم کریں۔

متعلقہ عنوان :