سپریم کورٹ کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو او ایم جی گروپ میں ڈ یپو ٹیشن افسروں کو اپنے محکموں میں واپس بھجوانے کی ہدایت

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوآفس مینجمنٹ گروپ میں ڈیپو ٹیشن پر کام کرنے والے تمام افسروں کو اپنے محکموں میں واپس بھجوانے کی ہدایت کردی۔یہ افسر مختلف وزارتوں میں اہم عہدوں پرکام کررہے ہیں۔سپریم کورٹ نے ڈیپو ٹیشن پر کام کرنے والے تمام سیکشن افسروں کو چار ماہ کے اندر ان کے محکموں کو واپس بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ڈ یپو ٹیشن اور او ایم جی میں ٹرانسفر کے ذریعے تقرری کیلئے بھی پالیسی معزز عدالت عظمی کے فیصلوں کے ساتھ سرکلر او پی 89/2011اور سی آر پی 193/2015 کے تحت کی جائے۔یہ فیصلہ مسٹر جسٹس امیر مسلم ہا نی ، مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسی اور مسٹر جسٹس طارق مسعود خان پر مشتمل بنچ نے سنا یا۔سپریم کورٹ نے مستقبل کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت دی ہے کہ او ایم جی میں دس فی صد کو ٹہ کیلئے ایکس کیڈر افسروں کی تقرری بذ ر یعہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :