عزت کردار سے ہوتی ہے عہدے سے نہیں،ٹیکسلا میں جن کو منتخب کیا گیا ان لوگو ں نے پیپلز پارٹی سے لیکر ق لیگ تک اور پھر مشرف سے پی ٹی آئی تک پارٹیاں بدلنے کے ریکارڈ قائم کیے، ٹیکسلا ایک تاریخی شہر ہے، اسکا منتخب نمائندہ باعزت اور با کردار ہونا چاہیے ، علاقے کیلئے بدنامی اور جگ ہنسائی کا باعث نہ بنے

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ٹیکسلا میں منتخب نمائندوں، علاقہ معززین اور مقامی رہنماؤں سے خطاب

جمعہ 31 مارچ 2017 23:43

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عزت کردار سے ہوتی ہے عہدے سے نہیں،ٹیکسلا میں جن لوگوں کو منتخب کیا گیا انہوں نے پیپلز پارٹی سے لیکر ق لیگ تک اور پھر جنرل مشرف سے لیکر پی ٹی آئی تک پارٹیاں بدلنے کے ریکارڈ قائم کیے، ٹیکسلا ایک تاریخی شہر ہے اسکا منتخب نمائندہ باعزت اور با کردار ہونا چاہیے اور علاقے کے لیے بدنامی اور جگ ہنسائی کا باعث نہ بنے۔

وہ جمعہ کو ٹیکسلا میں منتخب نمائندوں، علاقہ معززین اور مقامی رہنماؤں سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر داخلہ نے ٹیکسلا میں مختلف بلدیاتی کمیٹیز کا بھی اعلان کیا جو کرپشن کی روک تھام ، ترقیاتی کاموں کو وسعت دینے اور حلقے کے عوام سے قریبی تعلق رکھنے میں مددگار اور معاون ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ٹیکسلا کا منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود پچھلے تین سالوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے، جن لوگوں کو آپ نے منتخب کیا انہوں نے پیپلز پارٹی سے لیکر ق لیگ تک اور پھر جنرل مشرف سے لیکر پی ٹی آئی تک پارٹیاں بدلنے کے ریکارڈ قائم کیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹیکسلا ایک تاریخی شہر ہے اسکا منتخب نمائندہ باعزت اور با کردار ہونا چاہیے اور علاقے کے لیے بدنامی اور جگ ہنسائی کا باعث نہ بنے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ واہ میں ایک بہت بڑے ہسپتال کے قیام کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 اور نئے اسکولوں کا اجرا پورے علاقے کے لیے باعث اطمینان اور راحت ہوگا۔ پی او ایف کے ملازمین کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وہ واحد حکومت ہے جس نے 1999 میں بھی پی او ایف کے لیے اسپیشل پیکیج کا اعلان کیا اور ایک بار پھر پی او ایف کے ملازمین کو ایک تاریخی پیکیج دیا جو بدقسمتی سے پی او ایف انتظامیہ کی نااہلی اور بد نظمی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوا ہے مگر انشا اللہ اسے ہر حالت میں بحال کرایا جائے گا اور پی او ایف کا ایک ایک مزدور اس سے مستفید ہوگا۔