تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

جمعہ 31 مارچ 2017 23:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل آصف غفور کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے آرمی چیف کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارکباد دی۔ جبکہ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان کئی اہم امور بھی زیر غور آئے۔ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔