سپریم کورٹ نے پولیس کی آئوٹ آف ٹرن ترقیوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

13افسران کی فوری تنزلی کا حکم ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور ایس اینڈ جی اے ڈی کو 10روز میں عملدرآمد کا حکم

ہفتہ 1 اپریل 2017 03:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پولیس کی آئوٹ آف ٹرن ترقیوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ،14صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں 13افسران کی فوری تنزلی جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور ایس اینڈ جی اے ڈی کو 10روز میں عملدرآمد کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل نے 10سال قبل ترقیوںکے لئے اپیلز دائر کیں،پنجاب حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوٹرن لیا ،ہائیکورٹ کے پاس ترقیوں کے حوالے سے احکامات دینے کا اختیار نہیں تھا۔ وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی کے بارے میں سپریم کورٹ کو آگاہ نہیں کیا گیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ترقیوں سمیت دیگر امور کا دائرہ اختیار پنجاب سروس ٹربیونل کے پاس ہے ۔

(جاری ہے)

فیصلے میں سپریم کورٹ نے آئی جی کی آئوٹ آف ٹرن ترقیاں واپس لینے کے حوالے سے رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ اور پولیس افسران کے وکلاء آئی جی رپورٹ میں کوئی غلطی نہیںنکال سکے۔ آئی جی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں درست رپورٹ پیش کی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹر ی داخلہ اور ایڈووکیٹ جنرل سپر یم کورٹ کے سوالات کا جوابات نہیںدے سکے،آئوٹ آف ٹرن ترقیاں لینے والے افسروں کی تنزلیاںکی جائیں۔

متعلقہ عنوان :