مشیر برائے قومی سلامتی کونسل ناصر جنجوعہ کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 1 اپریل 2017 03:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

خدائی خدمت گار تنظیم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 93کے تحت مشیر وزیر اعظم صرف مشورے دے سکتا ہے لیکن ناصر جنجوعہ وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں ۔ استدعا ہے کہ ناصر جنجوعہ کو وزیر کے اختیار ات استعمال کرنے سے روکاجائے اورپالیسی بیان دینے پر ان عہدے سے ہٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :