امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کو ایک اور سیسنا طیارہ فراہم کردیا، امریکی سفارتخانے کا بیان

ہفتہ 1 اپریل 2017 04:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کو ایک اور سیسنا طیارہ فراہم کر دیا۔ جمعہ کو پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی دفاعی نمائندہ کے پاکستان آفس نے پاک فوج کو ایک اور سیسنا طیارہ فراہم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نومبر2016 ء سے اب تک پاکستانی فوج چھ سیسنا طیارے حاصل کرچکی ہے جن میں دو سیسنا 208 کاراوان اور چار سیسنا 206ایچ شامل ہیں۔

ان طیاروں سے طبی ، فوجی اور عسکری ساز و سامان کی محدود نقل و حرکت سے پاک فوج کی صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔سفارتخانے کے مطابق پاکستانی فوج کی ایوی ایشن کمانڈ نے اس عطیہ پر امریکہ سے اظہار تشکر کیا۔ امریکہ کی عسکری اعانت سے پاکستان کی افواج کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ اور پاکستان زیادہ مضبوط ہوتے ہیں جب وہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ملکر جدوجہد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :