بنگلہ دیش میں پارلیمانی کانفرنس کابائیکاٹ چیئرمین سینٹ کی مشاورت سے ہوا،بھارت سے مذاکرات کے مؤقف کودنیامیں پذیرائی ملی،سرتاج عزیز

ہفتہ 1 اپریل 2017 05:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ بنگلہ دیش میں پارلیمانی کانفرنس کابائیکاٹ چیئرمین سینٹ کی مشاورت سے ہوا،بھارت سے مذاکرات کے مؤقف کودنیامیں پذیرائی ملی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سرتاج عزیزنے کہاکہ بنگلہ دیش میں پارلیمانی کانفرنس کابائیکاٹ چیئرمین سینٹ سے مشاورت کے بعداب سپیکرنے کیا۔بنگلہ دیش کے سپیکرکوتین مختلف مواقع پرپاکستان آنے کی دعوت دی گئی تھی لیکن وہ نہیں آئے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے بارے میں ہمارے مؤقف کوبین الاقوامی دنیامیں پذیرائی ملی ہے اوردنیاکہتی ہے کہ دو ممالک میں اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات ہی واحدراستہ ہیں۔(یاسرعباسی)