پاکستان سے زیادہ کچھ بھی مقدم نہیں،وطن پہلے اور کوئی بھی فرد یا ادارہ بعد میں ہے،آرمی چیف

پاک فوج قومی سلامتی کے حوا لے سے اپناکرداراداکرتی رہے گی،بلوچ رجمنٹ کیساتھ میری خصوصی وابستگی ہے،میرے والدبھی بلوچ رجمنٹ میں افسرتھے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹ سنٹرکے دورہ پر فوجی افسروں اورجوانوں سے خطاب روس کے فوجی وفدنے شمالی وجنوبی وزیرستان میں وانااورمیران شاہ کادورہ روسی وفدکوقبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کےخاتمے سےمتعلق بریفنگ،روسی وفدکوپاک افغان بارڈرمینجمنٹ اورترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیاگیا،روسی وفدنے پاک فوج کے خطے میں امن واستحکام کےکردارکی تعریف کی۔آئی ایس پی آر

جمعرات 30 مارچ 2017 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترپاکستان کے ویژن کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں،وطن پہلے اور کوئی بھی فرد یا ادارہ بعد میں ہے، پاک فوج قومی سلامتی کے حوا لے سے اپناکرداراداکرتی رہے گی،بلوچ رجمنٹ کیساتھ میری خصوصی وابستگی ہے،میرے والدبھی بلوچ رجمنٹ میں افسرتھے۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹ سینٹرکا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بلوچ رجمنٹ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکی یادگارپرپھول چڑھائے ۔

(جاری ہے)

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مجھے بلوچوں کے گھر آکر خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے ۔

بلوچ رجمنٹ کیساتھ میری خصوصی وابستگی ہے،میرے والدبھی بلوچ رجمنٹ میں افسرتھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی مرکز میں افسروں اور ریکروٹس جن میں خیبرپختونخوا کے ایف سی اہلکار بھی شامل تھے سے گفتگو کی اور کہاکہ پاک فوج قومی سلامتی کے حوا لے سے اپناکرداراداکرتی رہے گی ۔آرمی چیف نے بہترپاکستان کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں،وطن پہلے اور کوئی بھی فرد یا ادارہ بعد میں ہے ۔

اس سے قبل بلوچ رجمنٹ سینٹر پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے انکا استقبال کیا اس موقع پر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عبداللہ ڈوگر بھی موجود تھے ۔ادھرروس کے فوجی وفدنے شمالی وجنوبی وزیرستان میں واناا ور میران شاہ کادورہ کیا،روسی وفدکوقبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خاتمے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق روسی وفدکی قیادت ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل اسراکوف سرگئی نے کی۔اس موقعہ پردونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان باہمی ٹریننگ اور مشترکہ مشقوں کے انعقادپرگفتگوبھی کی گئی۔روسی وفدکوپاک افغان بارڈرمینجمنٹ اور ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیاگیا۔ترجمان پاک فوج نے مزیدبتایا کہ روسی وفدنے پاک فوج کے خطے میں امن واستحکام کے کردارسراہا،جبکہ پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :