تکنیکی وجوہات کی بناء پر بند ہونے والے پانچ بجلی گھر دو ہفتے میں پیداوار شروع کردیں گے،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف

جمعرات 30 مارچ 2017 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بناء پر بند ہونے والے پانچ بجلی گھر دو ہفتے میں پیداوار شروع کردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی فراہمی میں قلت عارضی ہے اور پانچ بجلی گھروں کے فعال ہونے کے بعد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو 50 ارب روپے ادا کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :