بلاول کی جوانی اورمیراتجربہ جیت کادروازہ کھول دیگا،آصف زرداری

نوازشریف کوجمہوریت کی سمجھ نہیں ،جمہوریت میں انتقام نہیں ہوتا،اب میں نکل پڑاہوں،پنجاب میں آراوزالیکشن نہیں ہونےدونگا،پنجاب بھرمیں جیالوں کےگھروں میں ان کیساتھ کھاناکھاؤں گا۔شریک چیئرمین پی پی کابیان

بدھ 29 مارچ 2017 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء): پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ بلاول کی جوانی اور میراتجربہ جیت کادروازہ کھول دے گا،اب نکل پڑاہوں،پنجاب میں آراوزالیکشن نہیں ہونے دوں گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب صدربناتوکچھ لوگوں نے کہا کہ وزیراعظم بنناچاہیے۔

(جاری ہے)

میں صدر اس لئے بنا تھا کہ پرویزمشرف کوگھربھیجنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوجمہوریت کی سمجھ نہیں ،جمہوریت میں انتقام نہیں ہوتا۔ن لیگ نے بدترین حکمرانی کی غریب طبقہ پس کررہ گیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ اب میں نکل پڑاہوں۔ پنجاب میں آراوزالیکشن نہیں ہونےدوں گا۔ پنجاب بھرمیں ایک ایک گاؤں میں جاؤں گا۔جیالوں کےگھروں میں ان کیساتھ کھاناکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن میری طاقت اورمیں کارکنوں کی طاقت ہوں۔