پی ٹی آئی کی سیاست بہتان تراشی ، جھوٹ اور جلن کا ملغوبہ ہے ،دھول جھونکنا اور چونا لگانا عمران خان کا ٹریڈ مارک ہے ،ہماری کارکردگی الحمد اللہ مخالفین سے بدرجہ بہتر ہے ،مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی اپنی حکومت بنانے کیلئے پرعزم ہے،وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا بیان

بدھ 29 مارچ 2017 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست بہتان تراشی ، جھوٹ اور جلن کا ملغوبہ ہے ،دھول جھونکنا اور چونا لگانا عمران خان کا ٹریڈ مارک ہے ،ہماری کارکردگی الحمد اللہ مخالفین سے بدرجہ بہتر ہے ،مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی اپنی حکومت بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان عادی جھوٹے اور حیاء سے عاری شخص ہیں ،پی ٹی آئی کی سیاست بہتان تراشی ، جھوٹ اور جلن کا ملغوبہ ہے ،دھول جھونکنا اور چونا لگانا عمران خان کا ٹریڈ مارک ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے ناقص ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ہماری کارکردگی الحمد اللہ مخالفین سے بدرجہ بہتر ہے ،مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی اپنی حکومت بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔

سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو بیک وقت شکست دینے ،آصف زرداری اور عمران خان کے درمیان اصلی تے وڈی اپوزیشن بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے مگر ہمارا موٹو ہے کہ تم الزام لگاتے رہو ہم کام کرتے ہوئے آگے بڑھ جائیں گے ۔