پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر اتفاق، الزامات کا سلسلہ شروع کرنے کا مقصد تحریک انصاف کے تاثر کو کم کرنا ہے
انتخابات تک سلسلہ جاری رہے گا، مسلم لیگ ن نے نواز، شہباز، عابد شیر علی، خواجہ سعد، خواجہ آصف جبکہ پیپلز پارٹی نے زرداری، بلاول، خورشید شاہ، سعید غنی کو الزامات لگانے کی ذمہ داری سونپی ہے، سٹریٹجک پالیسی ورک میں مشورے
منگل 28 مارچ 2017 23:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے لئے اتفاق کیا ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں نے پنجاب میں تحریک انصاف کا راستہ روکنے کے لئے اور ایک دوسرے پر اربوں روپے کرپشن کے الزامات عائد کرنے بارے اتفاق دونوں سیاسی جماعتوں کے سٹریٹجک شعبہ کے سربراہوں کے مشورے پر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ ن نے خواجہ سعد رفیق ، شہباز شریف ، طلال چوہدری کو پاکستان پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات بارے بیانات دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ نیک ذمہ داری آصف زرداری، خورشید شاہ ، بلاول بھٹو زرداری اور سعید غنی پوری کریں گے۔(جاری ہے)
مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آئندے آنے والے دنوں میں ایک دوسرے کی لیڈر شپ پر کرپشن کے الزامات میں ملک دشمنی، فوج سے ساز باز وغیرہ جیسے گھٹیاں الزامات عائد کریں گے تاکہ عوام میں یہ تاثر پیدا کیا جائے کہ یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی انشورنس پالیسی نہیں ہیں۔
جبکہ ازلی دشمن ہیں ۔ ان دونوں جماعتوں کے سٹریٹجک شعبہ سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے پر آن لائن کو بتایا کہ کرپشن کے معاملہ پر دونوں سیاسی جماعتوں کی بجائے تحریک انصاف تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ سٹریٹجک شعبہ کے پالیسی پیپرز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ملک کی عوام میں اپنی ساکھ پانامہ لیکس کے بعد مکمل طور پر کھو چکے ہیں جبکہ آصف زرداری ملک میں پہلے ہی 10پرسنٹیج کے لقب سے مشہور ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی ابھرتی ہوئی رہنما اور نواز شریف کی بیٹی مریم نواز مے فیئر کے سکینڈل کے بعد عوام میں جھوٹ بولنے اور کرپشن چھپانے والی خاتون کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ سٹریٹجک کاغز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کرپشن سے خود کو بچائے رکھنا اور کسی سکینڈل میں شامل نہ ہونا دونوں سیاسی جماعتوں کے لئے سردر بن چکا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نواز شریف کی کرپٹ حکومت کو سہارا دیئے رکھا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پانامہ لیکس پر نواز شریف کو بچانے کے لئے ٹی او آرز تشکیل دینے کے نام پر پوری کوشش کی لیکن عمران خان زرداری گروپ کی کرپشن سازش بھانپ کر مقدمہ کو سپریم کورٹ لے جانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ پانامہ لیکس کا سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے اس میں اخلاقی فتح صرف اور صرف تحریک انصاف کی ہو گی جبکہ سب سے زیادہ نقصان نواز شریف کا ہوا ہے جس نے 30سال تک پاکستان کی غریب عوام کے جذبات سے کھیل کر اربوں روپے لوٹے اور لندن سوئٹزرلینڈ اور فرانس میں اپنی کرپشن کمائی سے بنک بھرے ہیں۔ ان مجوزہ حالات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کرتا دھرتا گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت میں اکٹھے ہوئے اور یہ فیصلہ دیا کہ دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات کی بوچھاڑ کرنی چاہیئے تاکہ عوام میں تحریک انصاف کے مؤقف کو کمزور کیا جا سکے ارو یہ ظاہر کیا جا سکے ک ہزردایر اور نواز شریف ایک دوسرے کے ازلی دشمن ہیں ۔ اس پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے شہباز شریف ، خواجہ سعد ، خواجہ آصف ، عابد شیر علی، اور خود نواز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں پر مستقبل میں الزامات کی بارش کر دیں گے جس کے جواب میں زرداری، بلاول ، خورشید شاہ جوابات دیں گے۔ ن لیگ زرداری کے 60ملین امریکہ کے خفیہ اداروں کے افراد کو ویزے جاری کرنا، ڈاکٹر عاصم ، کرپشن کیس، اسامہ بن لادن پر حملہ جیسے امور پر زرداری کو الزامات کا نشانہ بنائیں گے۔ جبکہ زرداری گروپ کو پانامہ لیکس، ایل این جی، سی پیک میں کرپشن جیسے امور پر الزامات کا سلسلہ شروع کریں گے۔ دونوں جماعتوں کے حالات سے ایک واقف کار نے کہا کہ اب دونوں جماعتیں عوام میں ساکھ کو بری طرح ختم کر چکی ہیں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک کو لوٹا ہے اب ان کی واپسی عوام میں ناممکن ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 29 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
روس نے دنیا کا سب سے خطرناک کروز میزائل بنالیا
-
امریکہ میں بھی لوگ بچے بیچنا شروع ہوگئے
-
امریکا کے وائٹ ہاؤس میں ہنگامی صورتحال، احاطے سے مشتبہ پیکٹ برآمد، صدارتی محل بند کر دیا گیا
-
چین ،روس اور امریکہ سمیت 40ممالک کانیوکلیئر اسلحہ پابندی پر اقوام متحدہ کے اجلاس کا بائیکاٹ
-
امریکا میں والدین کو اپنی بیٹی کا نام ’’اللہ‘‘ رکھنے سے روکے جانے کا معاملہ عدالت میں پہنچ گیا
-
خالد مسعود کے عمل پر افسردہ اور صدمے میں ہوں، اہلیہ
-
وائٹ ہاس کی 360 ڈگری ویڈیو سے ٹرمپ غائب،سوشل میڈیا پر لوگوں کے ویڈیو بارے دلچسپ تبصرے
-
ٹرمپ انتظامیہ کی امن کوششوں کا ساتھ دیا جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم
-
پیرس میں ایشیائی کی ہلاکت پر پرتشددمظاہرے، کئی گاڑیوں اورسرکاری املاک کو آگ لگادی گئی،متعدد افراد گرفتار
-
بھوک اور گندگی کا شکار بھارتی فوجی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر مررہے ہیں،ڈی جی بی ایس ایف
-
امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 23افراد ہلاک ،17 زخمی
-
دہشت گردی کی جڑوں کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے، صدر حسن روحانی
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ،18 زخمی ،دو روز میں شہادتوں کی تعداد 5ہوگئی
-
زرداری چکری آئیں سیکیورٹی دونگا ، چائے بھی پلائونگا، انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا دوں گا،وزیر داخلہ
-
کراچی: سندھ میں پابندی ہے تو پنجاب میں کس طرح گیس دی جا رہی ہے، سید مراد علی شاہ
-
میچ فکسنگ کے دو ماہروں میں نورا کشتی عروج پر ہے ، عمران خان
-
موسم گرما میں شہروں میں 3 اور دیہاتوں میں 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو گی‘ عابد شیر علی
-
شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر داخلہ کو مناظرے کا چیلنج دیدیا
-
شہباز شریف کا ضلع لودھراں کیلئے 25ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج اور20ائیر کنڈیشنڈ بسیںفراہم کرنے کا اعلان
-
سپریم کورٹ ، نیب میں غیرقانونی بھرتیوںکے حوالے ازخود نوٹس کیس کی سماعت
-
جوان روایتی جنگ کے لئے مکمل تیار ہیں،آرمی چیف کا دشمن کو دوٹوک پیغام
-
وزیرخزانہ اور ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں بینک سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ 50 ہزار روپے کی رقم سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے پر آمادگی ظاہر کردی، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پشاور ہائی کورٹ نے افضل کوہستانی کے تین بھائیوں کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا
-
وزیراعظم نواز شریف نے چینی کارپوریشنز سربراہوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
-
مہنگائی کے حالیہ طوفان سے پریشان حال عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،ْپشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ میٹرو بس سروس کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے پہلے دو پیکیجز کی منظوری
-
واں ترمیمی بل کی حمایت پر سیاسی جماعتوں کے شکرگزار ہیں‘ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں‘ ان کا ایجنڈا صرف تباہی ہے‘ فوجی عدالتوں کا قانون ختم ہونے کا وقت قریب آتے ہی دہشتگردی کی ایک نئی لہر آئی‘ بیرونی ... مزید
-
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر اتفاق، الزامات کا سلسلہ شروع کرنے کا مقصد تحریک انصاف کے تاثر کو کم کرنا ہے
-
سینیٹ نے 28ویں آئینی ترمیمی بل 2017دوتہائی اکثریت سے منظور کرلیا، ترمیم کے حق میں 78اورمخالفت میں صرف 3ووٹ پڑے ،جے یو آئی (ف)کے سینیٹرز اجلاس سے غیرحاضر
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے 28ویں آئینی ترمیم بل کی منظوری کیلئے بلائے گئے اجلاس میں ایف سی کالج لاہور میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کو منسوخ کر کے شرکت کی
-
ایوان بالا میںتین بل اور گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کی کارکردگی خصوصاً کلب کے ملازمین کی ہڑتال پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش
-
گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں اس سال سندھ کو 32 سے 34 ارب روپے دیئے،اگر سندھ حکومت ان پیسوں سے سکیمیں بنانا چاہتی ہے تو بنا لے،موجودہ ملکی حالات میں فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے تاکہ فوری فیصلے کیے ... مزید
-
تعلیم کے ذریعے ملک میں تبدیلی لاناچاہتے ہیں ،سراج الحق
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گٹکے کے خلاف کریک ڈائون،گٹکے کی سپلائی لانے والوں کو انتباہ جاری
-
سندھ اسمبلی اجلاس،مسلم لیگ (ف) کے نندکمار اور متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) سیف الدین خالد کی جانب سے پیش کردہ نجی قرار دادیں مسترد
-
پراپرٹی ٹیکس نادہند گا کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
سرگودھا،لاہو ر ہائیکورٹ کے 9ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد
-
ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور نے ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
اٹک، دریائے سندھ سے باغ نیلاب کے مقام پر پانچ لاشیں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.