مہنگائی کے حالیہ طوفان سے پریشان حال عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

منگل 28 مارچ 2017 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے حالیہ طوفان سے پریشان حال عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 فیصد، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 29 فیصد جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 38 فیصد اضافے کی منظوری مانگی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان میں صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی کئی گنا زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مقابلے میں 28 فیصد زائد قیمت ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :