پشاور ہائی کورٹ نے افضل کوہستانی کے تین بھائیوں کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا

منگل 28 مارچ 2017 21:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے کوہستان ویڈیو سیکنڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی کے تین بھائیوں کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہستان نے قتل میں ملوث ایک مجرم کو سزائے موت اور چار کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آ باد بینچ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلہ کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی، کیس کی سماعت جسٹس افسر علی شاہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی تھی۔ عدالت نے دونوں اطراف سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد افضل کوہستانی کے تین بھائیوں شاہ فیصل، شیر ولی اور رفیع الدین کے قتل میں ملوث ملزمان مختصر، طاہوس، شمس الدین، سعید الرحمن، ظفر الحق اور بن تازیر کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :