وزیرخزانہ اور ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں بینک سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ 50 ہزار روپے کی رقم سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے پر آمادگی ظاہر کردی، گورنر اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کو اگلے سال 5 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی توقع ہے لیکن مرکزی بینک نے 7 فیصد ک مستحکم گروتھ کے حصول پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے جس سے یقینی طور پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اشرف وتھرا وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ کریڈٹ بڑھانے اور ایکسپورٹرز کی کاروباری لاگت کم کرنے کے لئے ایگزم بینک قائم کیا تاکہ درآمدکنندگان کو ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی اورانشورنس کی سہولتوں کے ذریعے خطرات کم کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر گفتگو
منگل 28 مارچ 2017 21:43
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی حکمت عملی میں ایس ایم ای فنانس کے حوالے سے دو پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے جس فعال ریگیولٹری ماحول اورمارکیٹ کی ترقی شامل ہیں ۔نجی شعبے کے مجموعی قرضے کا 7 فیصد ایس ایم ایز فنانس پر استعمال کیا جاتا ہے جسے 2020 تک 15 فیصد تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔
یہ آسان ہدف نہیں لہٰذا تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس ضمن میں مشترکہ کوششیں کرنی چاہیے اور اس سلسلے میں ہم نے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ کریڈٹ بڑھانے اور ایکسپورٹرز کی کاروباری لاگت کم کرنے کے لئے ایگزم بینک قائم کیا ہے تاکہ درآمدکنندگان کو ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی اورانشورنس کی سہولتوں کے ذریعے خطرات کم کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے ۔اس ضمن میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے تیکنیکی مددطلب کی گئی ہے اور اس سلسلے میں بات چیت ایڈوانس مراحل پرہے جبکہ حکومت نے بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کے لیے اشتہار بھی مشتہر کیا۔اس موقع پر چیئرمین بزنس مین گروپ( بی ایم جی) و سابق صدر کراچی چیمبرآف کامرس سراج قاسم تیلی،وائس چیئرمین بی ایم جی طاہر خالق،انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو،سینئر نائب صدر آصف نثار،نائب صدر محمد یونس سومرو، چیئرمین بینکنگ و انشورنس سب کمیٹی عاطف جمیل الرحمان، سابق صدر اے کیو خلیل اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین بزنس مین گروپ( بی ایم جی) و سابق صدر کراچی چیمبرآف کامرس سراج قاسم تیلی نے آج کل زیربحث ’’ پاناما لیکس‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس میں کئی بڑے نام بے نقاب ہوئے جن پر یہ الزام عائد ہواکہ انھوں نے غیر قانونی طریقے سے رقوم بیرون ملک بھیجیں لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ ان سبھی کا یہ دعویٰ ہے کہ انہوں نے قانونی طریقے سے رقوم بیرون ملک منتقل کی جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے قانونی طریقے سے فنڈز کی بیرون ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ قوائد موجود ہیں پر نہ تو عام آدمی اور نہ ہی بزنس مین ایسے قوانین سے واقف ہیں ۔انہوں نے قانونی طریقے سے رقوم بیرون ملک منتقلی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک منظم نظام وضع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی سرمایہ کاری یا کسی اور مقصد کے لیے رقوم بیرون ملک منتقل کرنا چاہتا ہے اور رقوم منتقل کرنے سے متعلق قواعد بھی موجودہیں تو عوام میں پائے جانے والے ابہام کو دور کرنے کے لیے ان کی تشہیر کی جانی چاہیے۔چیئرمین بی ایم جی نے اسٹیٹ بینک کو مشورہ دیا کہ وہ تاجر برادری اور دیگر کی جانب سے بھیجی گئی بیرون ملک ترسیلات زر کی درجہ بندی کرتے ہوئے واضح تشریح بیان کرے کیونکہ تاجروں اور دیگر کی جانب سے رقوم کی منتقلی میںواضع فرق ہے۔ اگرچہ تاجر برادری بھی انکم ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر رقوم بیرون ملک منتقل کرتی ہے جو ایک غیر قانونی عمل ہے تاہم تاجربرادری کی منتقل کردہ رقوم ان کی اپنے کاروبار سے کمائی ہوئی ہے جبکہ دیگر کی جانب سے منتقل کی جانے والی رقوم یا چرائی ہوئی یا پھر کرپشن کرکے حاصل کی گئی ہوتی ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ بعض تاجر سرمایہ کاری کے مقصد کے تحت یا پھر پاکستان میں غیر یقینی حالات کے پیش نظر اپنی رقوم کو محفوظ رکھنے اور بیک اپ کے لیے منتقل کرتے ہیں۔انہوں نے ایمنسٹی اسکیم کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی ایمنسٹی اسکیم بھروسے کے فقدان کی وجہ سے رقوم واپس پاکستان لانے میں مددگار ثابت نہ ہوسکی۔ایمنسٹی اسکیم ذاتی دلچسپی سے بالاتر ہو کر آئین کے فرسٹ شیڈول کے تحت متعارف ہونی چاہئے تاکہ وہ ناقابل واپسی ہو لیکن اس کے نتیجے میںبھی کچھ رقوم ہی ملک میں واپس لانے میں مدد ملے گی ورنہ اس طرح کی ایمنسٹی اسکیمیں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ہمیشہ ناکام ہی رہی ہیں۔ایمنسٹی اسکیمیں ایماندار ٹیکس گزاروں کے لیے سراسر انصافی کے مترادف ہے جو ایمانداری اور قانونی طریقے سے کماتے ہیں اور تمام ٹیکس ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ دوسروں کے مقابلے میںتاجربرادری کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس زیادہ ہو سکتے ہیں لیکن تاجربرادری کے اکاؤنٹس میں دیگر کی جانب سے لوٹی گئی رقوم کی نسبت فنڈز بہت کم ہی ہوں گے۔ اگر تاجربرادری کے 85بینک اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائے اور صرف15 دیگر اکاؤنٹس سے موازنہ کیاجائے تو تاجروں کے مقابلے میں ان 15اکائونٹس کے مجموعی فنڈز زیادہ ہوں گے۔قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو نے بعض اشیاء کی درآمد کے لیے ایل سی کھلوانے اور سودے طے کرنے کے لیے 100فیصد مارجن ڈپازٹ کی پابندی سے تاجروصنعتکار برادری کو درپیش مشکلا ت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ اس اقدام سے اسمگلنگ بڑھے گی اور اشیاء کی قیمتوںمیں اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف متعلقہ تاجر متاثر ہوں گے بلکہ عوام بھی متاثر ہوگی۔چند اشیاء کے سواء تما آئٹمز پاکستان بھر کے ہر گھر میں استعمال ہوتے ہیں۔شمیم فرپو نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے نمٹنے کے لیے سازگار ماحول کے قیام اور کاروباری لاگت میں کمی کے اقدامات پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک مینوفیکچررز کی مالی اعانت میں آسانی یقینی بناتے ہوئے حوصلہ افزائی کرے۔#مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 29 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
روس نے دنیا کا سب سے خطرناک کروز میزائل بنالیا
-
امریکہ میں بھی لوگ بچے بیچنا شروع ہوگئے
-
امریکا کے وائٹ ہاؤس میں ہنگامی صورتحال، احاطے سے مشتبہ پیکٹ برآمد، صدارتی محل بند کر دیا گیا
-
چین ،روس اور امریکہ سمیت 40ممالک کانیوکلیئر اسلحہ پابندی پر اقوام متحدہ کے اجلاس کا بائیکاٹ
-
امریکا میں والدین کو اپنی بیٹی کا نام ’’اللہ‘‘ رکھنے سے روکے جانے کا معاملہ عدالت میں پہنچ گیا
-
خالد مسعود کے عمل پر افسردہ اور صدمے میں ہوں، اہلیہ
-
وائٹ ہاس کی 360 ڈگری ویڈیو سے ٹرمپ غائب،سوشل میڈیا پر لوگوں کے ویڈیو بارے دلچسپ تبصرے
-
ٹرمپ انتظامیہ کی امن کوششوں کا ساتھ دیا جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم
-
پیرس میں ایشیائی کی ہلاکت پر پرتشددمظاہرے، کئی گاڑیوں اورسرکاری املاک کو آگ لگادی گئی،متعدد افراد گرفتار
-
بھوک اور گندگی کا شکار بھارتی فوجی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر مررہے ہیں،ڈی جی بی ایس ایف
-
امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 23افراد ہلاک ،17 زخمی
-
دہشت گردی کی جڑوں کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے، صدر حسن روحانی
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ،18 زخمی ،دو روز میں شہادتوں کی تعداد 5ہوگئی
-
زرداری چکری آئیں سیکیورٹی دونگا ، چائے بھی پلائونگا، انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا دوں گا،وزیر داخلہ
-
کراچی: سندھ میں پابندی ہے تو پنجاب میں کس طرح گیس دی جا رہی ہے، سید مراد علی شاہ
-
میچ فکسنگ کے دو ماہروں میں نورا کشتی عروج پر ہے ، عمران خان
-
موسم گرما میں شہروں میں 3 اور دیہاتوں میں 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو گی‘ عابد شیر علی
-
شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر داخلہ کو مناظرے کا چیلنج دیدیا
-
شہباز شریف کا ضلع لودھراں کیلئے 25ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج اور20ائیر کنڈیشنڈ بسیںفراہم کرنے کا اعلان
-
سپریم کورٹ ، نیب میں غیرقانونی بھرتیوںکے حوالے ازخود نوٹس کیس کی سماعت
-
جوان روایتی جنگ کے لئے مکمل تیار ہیں،آرمی چیف کا دشمن کو دوٹوک پیغام
-
وزیرخزانہ اور ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں بینک سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ 50 ہزار روپے کی رقم سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے پر آمادگی ظاہر کردی، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پشاور ہائی کورٹ نے افضل کوہستانی کے تین بھائیوں کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا
-
وزیراعظم نواز شریف نے چینی کارپوریشنز سربراہوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
-
مہنگائی کے حالیہ طوفان سے پریشان حال عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،ْپشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ میٹرو بس سروس کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے پہلے دو پیکیجز کی منظوری
-
واں ترمیمی بل کی حمایت پر سیاسی جماعتوں کے شکرگزار ہیں‘ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں‘ ان کا ایجنڈا صرف تباہی ہے‘ فوجی عدالتوں کا قانون ختم ہونے کا وقت قریب آتے ہی دہشتگردی کی ایک نئی لہر آئی‘ بیرونی ... مزید
-
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر اتفاق، الزامات کا سلسلہ شروع کرنے کا مقصد تحریک انصاف کے تاثر کو کم کرنا ہے
-
سینیٹ نے 28ویں آئینی ترمیمی بل 2017دوتہائی اکثریت سے منظور کرلیا، ترمیم کے حق میں 78اورمخالفت میں صرف 3ووٹ پڑے ،جے یو آئی (ف)کے سینیٹرز اجلاس سے غیرحاضر
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے 28ویں آئینی ترمیم بل کی منظوری کیلئے بلائے گئے اجلاس میں ایف سی کالج لاہور میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کو منسوخ کر کے شرکت کی
-
ایوان بالا میںتین بل اور گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کی کارکردگی خصوصاً کلب کے ملازمین کی ہڑتال پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش
-
گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں اس سال سندھ کو 32 سے 34 ارب روپے دیئے،اگر سندھ حکومت ان پیسوں سے سکیمیں بنانا چاہتی ہے تو بنا لے،موجودہ ملکی حالات میں فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے تاکہ فوری فیصلے کیے ... مزید
-
تعلیم کے ذریعے ملک میں تبدیلی لاناچاہتے ہیں ،سراج الحق
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گٹکے کے خلاف کریک ڈائون،گٹکے کی سپلائی لانے والوں کو انتباہ جاری
-
سندھ اسمبلی اجلاس،مسلم لیگ (ف) کے نندکمار اور متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) سیف الدین خالد کی جانب سے پیش کردہ نجی قرار دادیں مسترد
-
پراپرٹی ٹیکس نادہند گا کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
سرگودھا،لاہو ر ہائیکورٹ کے 9ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد
-
ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور نے ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
اٹک، دریائے سندھ سے باغ نیلاب کے مقام پر پانچ لاشیں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.