موسم گرما میں شہروں میں 3 اور دیہاتوں میں 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو گی‘ عابد شیر علی
رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بہت کم ہو گا، آئندہ میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا ،خیبر پختونخواہ میں اس وقت 375 فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی جہاں ہو رہی ہے وہاں بجلی چوری کی جا رہی ہے،سندھ کے بعض علاقے بجلی کا بل دینے کے لئے تیار نہیں ،گردشی قرضہ 320 ارب ہے ،اسکی بنیادی وجہ بلوچستان کے ذمہ146ارب ،آزاد کشمیر 2 6 ارب اور فاٹاکے ذمہ42 ارب روپے کے واجبات ہیں،وزیر مملکت پانی وبجلی کی میڈیا کو بریفنگ
منگل 28 مارچ 2017 22:51
(جاری ہے)
وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں میں حکمرانوں نے ٹرانسمیشن لائن یا بجلی کی پیداوار کے لئے کوئی کام نہیں کیا جبکہ ہم نے ان کی کوتاہیوں کو بھی درست کیا ،بجلی کے لائن لاسز 19 فی صد سے کم کر کے 17 فی صد تک لے کر گئے اور ریکوری 93 فی صد ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مٹیاری سے لاہور ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد وزیر اعظم اگلے ماہ رکھیں گے جس پر 150 ارب روپے لاگت آئے گی، یہ ٹرانسمیشن لائن ڈیڑھ سے دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ جنکوز میں 8 ارب کا فرنس آئل سالانہ چوری ہوتا رہا جہاں نہ صرف چوری کا خاتمہ کیا گیا بلکہ اب وہاں سی5.7بلین منافع بھی کمایا جا رہا ہے، گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار13800 میگا واٹ رہی جبکہ آج اس سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ نندی پور پراجیکٹ سابق حکومت کی نااہلی سے 23 سے بڑھ کر 57 ارب روپے کی لاگت تک پہنچا۔عابد شیر علی نے بتایا کی 2013 تک 500 کے وی کے 13 گرڈ تھے جبکہ ہم نے مزید 5 بنائے اور 2ہزار کلومیٹر لمبی نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی‘ 13 نئے 220 کے وی گرڈ اسٹیشن بنائے اور 1600 کلومیٹر لائنز بچھائی‘ 132 کے وی کی 191 کلومیٹر لائنیں بچھائی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کے ہر گھر میں بجلی پہنچا دی اور ڈیمانڈ اور سپلائی پوری بھی کر رہے ہیں،گردشی قرضہ 320 ارب ہے جسکی بنیادی وجہ بلوچستان کے ذمہ146ارب ،آزاد کشمیر کے ذمہ2 6 ارب اور فاٹاکے ذمہ42 ارب روپے کے واجبات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں عدم ادائیگی کی وجہ سے کوئی پلانٹ بند نہیں ہوا،نیپرا آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت کا ٹیسٹ کرائے، نیپرا اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز خالی ہیں جس کے باعث فرنس آئل گیس اور دیگر ذرائع سے بجلی بنا رہے ہیں اورہوا سے بجلی، بائیو ناس ،گیس سے بجلی بنانے کے منصوبے جاری ہیں۔ وزیر مملکت برائے نے بتایا کہ دوسرے فیز میں مٹیاری سے فیصل آباد ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، جامشورو سے رحیم یار خان ٹرانسمیشن لائن کو جون تک مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صنعتوں میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ عوام کو سستی بجلی دینا شروع کر دی اور کوئلے سے اگلے ماہ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں اس وقت 375 فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی اور جن علاقوں میں ہو رہی ہے وہاں بجلی چوری کی جا رہی ہے،سندھ کے بعض علاقے بجلی کا بل دینے کے لئے تیار نہیں جبکہ سیہون شریف دربار سے دیہاتوں کو چوری کی بجلی دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لائن لاسز والے علاقوں کے نقصانات کو باقی علاقوں میں تقسیم کرکے بجلی قیمت نکالی جاتی ہے اور صارفین سے وصول کیا جاتا ہے، سبسڈی کا میکنزم بھی ایسا ہی ہے،سمندر میں پانی ضائع کر کے 60 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہوتا رہا، اس وقت منڈا،داسو اوردیا مر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو رہا ہے، ڈیم بنانے کے بعد خانہ جنگی سے بچ جائیں گے، بجلی کا اضافی لوڈ ڈالنے کے بعد دو ڈسکوز کے علاوہ تمام ڈسکوز 100 فی صد لوڈ نہیں اٹھا سکے‘ نظام میں کمی کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ گرمیوں میں شہروں میں 3 اور دیہاتوں میں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران گزشتہ سال کی نسبت کم لوڈشیڈنگ ہو گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 29 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
روس نے دنیا کا سب سے خطرناک کروز میزائل بنالیا
-
امریکہ میں بھی لوگ بچے بیچنا شروع ہوگئے
-
امریکا کے وائٹ ہاؤس میں ہنگامی صورتحال، احاطے سے مشتبہ پیکٹ برآمد، صدارتی محل بند کر دیا گیا
-
چین ،روس اور امریکہ سمیت 40ممالک کانیوکلیئر اسلحہ پابندی پر اقوام متحدہ کے اجلاس کا بائیکاٹ
-
امریکا میں والدین کو اپنی بیٹی کا نام ’’اللہ‘‘ رکھنے سے روکے جانے کا معاملہ عدالت میں پہنچ گیا
-
خالد مسعود کے عمل پر افسردہ اور صدمے میں ہوں، اہلیہ
-
وائٹ ہاس کی 360 ڈگری ویڈیو سے ٹرمپ غائب،سوشل میڈیا پر لوگوں کے ویڈیو بارے دلچسپ تبصرے
-
ٹرمپ انتظامیہ کی امن کوششوں کا ساتھ دیا جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم
-
پیرس میں ایشیائی کی ہلاکت پر پرتشددمظاہرے، کئی گاڑیوں اورسرکاری املاک کو آگ لگادی گئی،متعدد افراد گرفتار
-
بھوک اور گندگی کا شکار بھارتی فوجی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر مررہے ہیں،ڈی جی بی ایس ایف
-
امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 23افراد ہلاک ،17 زخمی
-
دہشت گردی کی جڑوں کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے، صدر حسن روحانی
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ،18 زخمی ،دو روز میں شہادتوں کی تعداد 5ہوگئی
-
زرداری چکری آئیں سیکیورٹی دونگا ، چائے بھی پلائونگا، انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا دوں گا،وزیر داخلہ
-
کراچی: سندھ میں پابندی ہے تو پنجاب میں کس طرح گیس دی جا رہی ہے، سید مراد علی شاہ
-
میچ فکسنگ کے دو ماہروں میں نورا کشتی عروج پر ہے ، عمران خان
-
موسم گرما میں شہروں میں 3 اور دیہاتوں میں 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو گی‘ عابد شیر علی
-
شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر داخلہ کو مناظرے کا چیلنج دیدیا
-
شہباز شریف کا ضلع لودھراں کیلئے 25ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج اور20ائیر کنڈیشنڈ بسیںفراہم کرنے کا اعلان
-
سپریم کورٹ ، نیب میں غیرقانونی بھرتیوںکے حوالے ازخود نوٹس کیس کی سماعت
-
جوان روایتی جنگ کے لئے مکمل تیار ہیں،آرمی چیف کا دشمن کو دوٹوک پیغام
-
وزیرخزانہ اور ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں بینک سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ 50 ہزار روپے کی رقم سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے پر آمادگی ظاہر کردی، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پشاور ہائی کورٹ نے افضل کوہستانی کے تین بھائیوں کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا
-
وزیراعظم نواز شریف نے چینی کارپوریشنز سربراہوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
-
مہنگائی کے حالیہ طوفان سے پریشان حال عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،ْپشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ میٹرو بس سروس کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے پہلے دو پیکیجز کی منظوری
-
واں ترمیمی بل کی حمایت پر سیاسی جماعتوں کے شکرگزار ہیں‘ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں‘ ان کا ایجنڈا صرف تباہی ہے‘ فوجی عدالتوں کا قانون ختم ہونے کا وقت قریب آتے ہی دہشتگردی کی ایک نئی لہر آئی‘ بیرونی ... مزید
-
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر اتفاق، الزامات کا سلسلہ شروع کرنے کا مقصد تحریک انصاف کے تاثر کو کم کرنا ہے
-
سینیٹ نے 28ویں آئینی ترمیمی بل 2017دوتہائی اکثریت سے منظور کرلیا، ترمیم کے حق میں 78اورمخالفت میں صرف 3ووٹ پڑے ،جے یو آئی (ف)کے سینیٹرز اجلاس سے غیرحاضر
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے 28ویں آئینی ترمیم بل کی منظوری کیلئے بلائے گئے اجلاس میں ایف سی کالج لاہور میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کو منسوخ کر کے شرکت کی
-
ایوان بالا میںتین بل اور گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کی کارکردگی خصوصاً کلب کے ملازمین کی ہڑتال پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش
-
گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں اس سال سندھ کو 32 سے 34 ارب روپے دیئے،اگر سندھ حکومت ان پیسوں سے سکیمیں بنانا چاہتی ہے تو بنا لے،موجودہ ملکی حالات میں فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے تاکہ فوری فیصلے کیے ... مزید
-
تعلیم کے ذریعے ملک میں تبدیلی لاناچاہتے ہیں ،سراج الحق
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گٹکے کے خلاف کریک ڈائون،گٹکے کی سپلائی لانے والوں کو انتباہ جاری
-
سندھ اسمبلی اجلاس،مسلم لیگ (ف) کے نندکمار اور متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) سیف الدین خالد کی جانب سے پیش کردہ نجی قرار دادیں مسترد
-
پراپرٹی ٹیکس نادہند گا کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
سرگودھا،لاہو ر ہائیکورٹ کے 9ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد
-
ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور نے ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
اٹک، دریائے سندھ سے باغ نیلاب کے مقام پر پانچ لاشیں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.