عراقی عالم دین کی جانب سے ہر شہری پر مہاجرین کی لازمی مدد کا فتوی جاری کر دیا گیا

پیر 27 مارچ 2017 21:04

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) عراقی عالم دین کی جانب سے ہر شہری پر مہاجرین کی لازمی مدد کا فتوی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک عراقی عالم دین کی جانب سے جاری کیے گئے فتوے کی دنیا بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔ آیت اللہ سستانی نامی عالم دین کی جانب سے فتوی جاری کیا گیا ہے کہ ہر عراقی شہری پر لازم ہے کہ وہ مہاجرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔ اس فتوے کے بعد سے عراق میں عوام کی جانب مہاجرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔