سعودی عرب نے ملائشیا سے زندہ پرندوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی

پیر 27 مارچ 2017 16:24

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء):سعودی وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت نے امریکہ کی ایک ریاست اور ملائیشیا کے زندہ پرندوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کی تفصیلات کے مطابق ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ریاست میں پرندوں میں انفلوئنزا کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزارت نے ملائیشیا سے آنے والے زندوں پرندوں کی درآمد پر عارضی طو ر پر فوری بین لگا دیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ منسٹری نے کویت سے درآمد کی جانے والی گائے ، بکریوں اور بھیڑوں پرعائد عارضی پابندی بھی ہٹا لی ہے۔ کیونکہ ان میں منہ اور جلد کی بیماریوں کا خاتمہ ہوچکا ہے۔