اوباما کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کے ذمہ دار پارٹی ارکان ہیں ،ٹرمپ

پیر 27 مارچ 2017 16:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما ہیلتھ کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کا ذمہ دار اپنی ہی پارٹی کے ارکان کانگریس کو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ری پبلکن پارٹی کے کچھ انتہائی قدامت پسند ارکان کی وجہ سے ان کا پیش کردہ نیا ہیلتھ کیئر کا بل واپس لینا پڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس شکست پر ڈیموکریٹ ارکان واشنگٹن میں بیٹھے مسکرارہے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی توجہ ٹیکسوں میں کٹوتی اور بڑی ٹیکس اصلاحات پر ہے۔

متعلقہ عنوان :