اس بار ٹکٹ میرٹ پر دینگے اور ٹکٹ ہولڈر کا پہلے سے احتساب ہوگا،عمران خان

پیر 27 مارچ 2017 11:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27مارچ۔2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات جلدی میں ہوئے تھے اور جلدی میں پارٹی امیدوارون کو ٹکت جاری کئے تھے اس بار ٹکٹ میرٹ پر دینگے اور ٹکٹ ہولڈر کا پہلے سے احتساب ہوگا۔ اتوار کے روز اسلام آبادمیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ پر ان سے کے پی کے کے پارٹی کنارکنان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس دوران عمران خان نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات جلدی میں ہوئے ٹکٹ کے متعلق جو توجہ دینی تھی نہیں دے سکا اور احتساب کا نظام ایسا نہین بنا سکے جیسا ہم بنانے جارہے تھے۔ انہوں کہاکہ آئندہ انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، ہمیں کارکنوں کے جذبات کا احساس ہے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ کیلئے امیدواروں کی اہلیت خود دیکھوں گا۔ جب تک خود مطئن نہ ہوں کسی کو ٹکٹ جاری نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :