حسین حقانی کے الزامات ،سپیکر قومی اسمبلی معاملہ پارلیمنٹ میں لے آئے

قومی اسمبلی کی خارجہ امور نے چار اپریل کو معاملے کی تحقیقا ت کیلئے اجلاس بھی بلا لیا

پیر 27 مارچ 2017 11:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27مارچ۔2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی طرف سے امریکیوں کو بڑی تعداد میں ویزوں کے اجرا کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے آے ہیں اور ان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی خارجہ امور نے چار اپریل کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے اجلاس بھی بلا لیا ہے سپیکر فس کے ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی دو اہم کمیٹیوں کو سی آئی اے کے ایجنٹوں سمیت دیگر امریکیوں کو ویزوں کے اجرا کے معاملے کی تحقیقات کرنے اور جامع رپورٹ دینے کی ہدایت کردی ہے اوراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ہدایت پر خارجہ اور داخلہ کمیٹیوں نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے 4اپریل کو خارجہ امور کمیٹی حسین حقانی کی طرف سے ویزے جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی اس، اجلاس کی اویس لغاری اجلاس صدارت کریں گے جو کہ چئیرمین خارجہ امور کمیٹی ہیں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اوردفتر خارجہ کے اعلی حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں کو متعلقہ وزارتوں سے تمام ریکارڈ بھی حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں داخلہ کمیٹی بھی اس معاملے کو دیکھیے گی اور ویزوں کے اجرا کے معاملے میں سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے کردار کو بھی دیکھے گی ذرائع نے بتایا کہ حسین حقانی نے 50 سے زیادہ ایسے امریکیوں کو بھی ویزے جاری کئے جن کی سیکیورٹی کلیئرنس انٹلجنس اداروں سے لازمی تھی،مگر انھیں نظر، انداز کر دیا گیا ان اداروں سے بھی ان پٹ لی جائے گی پارلیمانی کمیٹیوں کو جلد اس معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :