زرداری 52-B کا خاتمہ نہ کرتے تو آج نواز شریف کی حکومت صدر ممنون ہی ختم کردیتے،شرجیل میمن
نواز شریف اور ان کے وزراء کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہم ان کی چوری اور ڈکیتیوں کو نہیں چھوڑیں گے آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں کلین سوئپ کرے گی چوہدری نثارسے بڑامنافق اس ملک میں کوئی نہیں،حیدرآبادمیں جلسہ عام سے خطاب
پیر 27 مارچ 2017 11:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27مارچ۔2017ء) سابق وزیر اطلاعات و بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 52-B کا خاتمہ نہ کرتے تو آج میاں محمد نواز شریف کی حکومت خود صدر ممنون حسین ہی ختم کردیتے۔ ہم میاں محمد نواز شریف اور ان کے حواری وزراء کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہم ان کی چوری اور ڈکیتیوں کو نہیں چھوڑیں گے اور عوام سے سریے کے نام پر اربوں روپے چوری کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔
آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں ملک بھر میں کلین سوئپ کرے گی اور میاں نواز شریف، ان کے حواریوں اور مداریوں کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائیں گی۔(جاری ہے)
چوہدری نثار سے بڑا منافق اس ملک میں کوئی اور نہیں ہے ۔ پرویز مشرف کے کیس کے دوران آئی جی آئی بنانے کے لئے پیسے دینے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے تحقیقات کا اعلان کرنے والے چوہدری نثار عوام کو جواب دیں۔
حلقہ پی ایس 50کے جیالوں اور ضلع حیدرآباد کے غیور عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے آج میرے حلقے میں آمد پر میرا نہ صرف عظیم الشان استقبال کیا ہے بلکہ تاریخی جلسہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے ایک ادنیٰ کارکن کو بھی اکیلا نہیں چھوڑتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو حیدرآباد میں اپنے حلقہ پی ایس 50میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء امداد پتافی، ممتاز جاکھرانی، جام اکرام اللہ دھاریجو، پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامڑا، پیر امجد حسین شاہ جیلانی، حاجی بدرالدین احمد، صغیر احمد قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کراچی میں اپنی رہائشگاہ سے اتوار کی دوپہر روانہ ہوئے تو کراچی میں بھی ان کو شاندار طریقے سے رخصت کیا گیا۔ کراچی سے حیدرآباد میں سپر ہائی وے درجنوں مقامات پر جبکہ حیدرآباد بائی پاس پر ہزاروں کی تعداد میں موجود کارکنوں نے انکا شاندار استقبال کیا۔ پورے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ میں موجود جیالوں نے شرجیل انعام میمن پر گل پاشی کی کئی مقامات پر شرجیل انعام میمن اور ان کے صاحبزادے راول میمن نے گاڑی سے اتر کر کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج میری زندگی کا سب سے بڑا دن ہے کہ میں اپنے ملک اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کے درمیان موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جس طرح جھوٹے مقدمات، پروپگنڈے اور میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے میں اس کا مقابلہ اسی طرح کروں گا، جس طرح میرے قائدین نے کیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میں آج اس ملک کی عوام اور میڈیا سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ بتایا جائے کہ اس ملک کو ایٹمی اور میزائل کی قوت دینے والی پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف ہی کیوں سازشیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد جماعت ہے، جس نے نہ صرف اپنے قائدین کی قربانیاں دیں بلکہ ہم نے اس ملک کو ترقی کی راہ پر بھی گامزن کیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے خطاب میں میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف، چوہدری نثار اور وفاقی وزراء کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی نے ایٹمی اور میزائل کی ٹیکنالوجی اس ملک کو دی لیکن موجودہ حکمرانوں نے صرف سریے اور روڈوں کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے بڑا منافق شخص اس ملک میں کوئی نہیں ہے اور اگر وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس ملک میں اپنا کوئی قانون چلالے گا تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا معاہدہ ہمارے شریک چیئرمین کا دیا ہوا ہے، جس کے بل بوتے پر آج نواز شریف اپنی حکومت کا راگ الاپ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی سے پناہ، عدالتوں یا حکومتوں سے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے ہیں ہم عدالتوں میں پانے خلاف مقدمات کا سامنا کریں گے اور انشاء اللہ سرخ رو ہوں گے۔ قبل ازیں دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں شرجیل انعام میمن کی بہادری اور ان کی ملک میں واپسی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آج پورے صوبے اور ملک کی عوام ان کے ساتھ ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 27 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
کرپشن پر حکومت اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے ، ایک دوسرے پر الزامات کی بھر مار
-
خواہش ہے کہ راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ہوں اس سے اتحاد میں مثبت پیش رفت ہوسکتی ہے ، راحیل شریف نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ،آج کا پاکستان تین سال پہلے سے بہت بہتر ہے ،ہم راحیل شریف کے تجربے ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروائیاں جاری،2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاگیا
-
فوجی عدالتوں کے قیام کے وقت بزدلی یا لالچ کے باعث سینیٹ سے استعفی نہ دے سکا میاں رضا ربانی
-
الیکشن کا وقت قریب،ہم میدان میں مقابلہ کریں گے،آصف علی زرداری
-
زرداری 52-B کا خاتمہ نہ کرتے تو آج نواز شریف کی حکومت صدر ممنون ہی ختم کردیتے،شرجیل میمن
-
حسین حقانی کے الزامات ،سپیکر قومی اسمبلی معاملہ پارلیمنٹ میں لے آئے
-
اس بار ٹکٹ میرٹ پر دینگے اور ٹکٹ ہولڈر کا پہلے سے احتساب ہوگا،عمران خان
-
وزیر اعظم کی بلا سود قرض سکیم کے تحت اب تک 6ارب مالیت کے2لاکھ75ہزار بلاسود قرضے دیئے گئے ہیں ،ترجمان
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹی وائٹنرکے ڈبوں کے 15فی صد حصے پر 'یہ دودھ نہیں ہے'لکھنے کا حکم
-
پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی ہو دنیا بھر میں چور چور ہو گیا: چودھری پرویزالٰہی
-
لاہور اسلام آباد موٹرویزM2سے ٹول ٹیکس کی مد میں529ملین اضافی وصول کئے گئے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان
-
اسلام آباد، افغان بارڈر کھلتے ہی سبزیوں ، پھلوں سمیت اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں غیراعلانیہ اضافہ
-
شمالی فرانس میں مسلح جھڑپ میں 3 افراد زخمی
-
ایران کا جوابی اقدام، 15 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
-
بھارت،گجرات میں مذہبی فسادات ،کم از کم ایک ہلاک ،متعدد زخمی
-
چینی وزیراعظم آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئے
-
آسٹریلیا ، شمال مشرقی حصے میں شدید سمندری طوفان ٹکرانے کا خطرہ، نمٹنے کی تیاریاں
-
بیجنگ کی حمایت یافتہ کیری لَیم ہانگ کانگ کی نئی سربراہ منتخب
-
عراق،’آئی ایس‘ مخالف اتحاد کا مغربی موصل پر فضائی حملوں کا اعتراف
-
برلن کرسمس مارکیٹ حملہ،جرمن پولیس کا نو ماہ قبل ہی انتباہ
-
بھارت، غیر قانونی مذبح خانوں کو گندگی نہیں پھیلانے دیں گے، وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ
-
ہیلتھ بل پر ناکامی، اب اپنی ساری توجہ ٹیکس اصلاحات پر مرکوز کریں گے،صدر ٹرمپ
-
وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں و فنڈز کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچیں گے
-
بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیاں ان کی ضرورت کیلئے دی جارہی ہیں ان کی مرضی لیں یا نہ لیں، مراد علی شاہ
-
کسی منی لانڈرنگ میں کبھی ملوث نہیں رہا ، میری بطور نیشنل بینک صدر تقرری میرٹ پر ہوئی ہے، سعید احمد
-
ریل کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں،وزیر ریلویز سعد رفیق کی ہدایت
-
کراچی، تاجروں کے گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنے والی خواتین گرفتار
-
حیدرآباد،بیٹی کو اغواء کیا گیا ہے، پولیس غلط سمت میں تحقیقات کرکے کیس کو خراب کرنا چاہتی ہے،
-
پی یو سی کا حافظ طاہر اشرفی کے غیر ملکی معاہدوں کے شواہد ایف آئی اے اور نیب کو بھجوانے کا فیصلہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا سٹوروں پر چینی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.