آئی جی خیبر پختونخواکا پولیس افسران کو سائلین کے ساتھ بہتر رویہ رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ نے پولیس افسران اوراہلکاروں کو تھانوں میں سائلین کے ساتھ بہتر رویہ اپنانے کی ہدایت کی ہے ۔آئی جی پی نے پولیس اسٹیشن شرقی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس کے فرائض کی ادائیگی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

قائم مقام آئی جی پی اپنے دورے کے دوران تھانے کے مختلف حصوں میں گئے اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی مختلف ڈیوٹیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروںسے ان کے فرائض اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیاآئی جی پی نے تھانے کے مختلف رجسٹر بھی چیک کئے اور رجسٹر میں اپنے تاثرات درج کئے۔ انہوں نے تھانے کی حدود کے اندر نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی معائنہ کیا اور ان کی نگرانی کا عمل موثر اور نتیجہ خیز بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :