وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت پشاور میں سرکلر ریلوے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

جمعہ 24 مارچ 2017 19:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت پشاور میں سرکلر ریلوے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کے مسلسل اعتراضات کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو سی پیک منصوبے کے تحت ایک بڑے منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت پشاور میں سرکلر ریلوے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا ہے کہ پشاور میں سرکلر ریلوے منصوے کی تعمیر کا آغاز رواں برس جون کے ماہ سے ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :