مردم و خانہ شماری پر کام بہتر ین انداز میں جاری ہے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو اعزا ز حاصل ہوا ہے کہ 19سال کے بعد ایک بہت بڑے ٹاسک پر کام شروع کیا ، مردم و خانہ شماری کو شفافیت اور عالمی معیار کی بہترین ا صولوں کے تحت مکمل کیا جائے گا، امید ہے آنے والے دنوں میں مردم شماری کے حوالے سے بہتر انداز میں کام جاری رہے گا

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ملک میں جاری 2017 کی خانہ و مردم شماری کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس سے خطا ب

جمعہ 24 مارچ 2017 21:40

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ 2017کی مردم و خانہ شماری پر کام بہتر ین انداز میں جاری ہے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو اعزا ز حاصل ہوا ہے کہ 19سال کے بعد ایک بہت بڑے ٹاسک پر کام شروع کیا ہے ، مردم و خانہ شماری کو شفافیت اور عالمی معیار کی بہترین ا صولوں کے تحت مکمل کیا جائے گا، انہوں نے مردم شماری کے حوالے سے کاممصروف سٹاف بشمول پاکستان آرمی کے عملے کی محنت اور خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں مردم شماری کے حوالے سے بہتر انداز میں کام جاری رہے گا۔

جمعہ کو وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ملک میں جاری 2017 کی خانہ و مردم شماری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیرقانون و انصاف زاہدحامد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون بیرسٹر ظفراللہ خان،وزیراعظم کے شماریات کے حوالے سے معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد،سیکرٹریخزانہ طارق باجوہ اور سیکرٹری شماریات ڈاکٹرشجاعت علی اور چیف شماریات آ صف باجوہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے مردم شماری کے فیز ون کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 40ہزار بلاکس پر مردم شماری و خانہ شماری کا بہتر انداز میں کام جاری ہے اور فیز ون کا کافی حد تک کام مکمل کرلیا ہے،تمام سرگرمیوں معیارکے مطابق پیرامیٹرز کے تحت سرانجام دی جارہی ہیں۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مردم شماری کے حوالے سے کام کرنے والے سٹاف بشمول پاکستان آرمی کے عملے کی محنت اور خدمات کو سراہا۔

انہوں نے مردم شماری کے حوالے سے اب تک ہونے والے کام کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں مردم شماری کے حوالے سیبہتر انداز میں کام جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ اعزا ز حاصل ہوا ہے کہ 19سال کے بعد یہ بہت بڑا ٹاسکپر کام شروع کیا ہے اور یہ کام شفاف اور عالمی معیار کی بہترین ا صولوں کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

وزیرخزانہ نے خواجہ ظہیر احمد کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے شماریات تقرری پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ خواجہ ظہیر احمد کے بہترین تجربے اور کا وشوں کی بدولت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون اور رابطہ میں اضافہ ہوگا اور مردم شماری کیدوران سیاسی اور انتظامی سطح پر پیدا ہونے والے مسائل اور شکایات کا ازالہ ہوسکے گا۔اجلاس میں وزارت خزانہ اور شماریات ڈویژن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔…(خ م +وخ)