علمائے کرام اور دینی جماعتیں عالمی اجتماع کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کریں، مولانافضل الرحمن

دینی جماعتوں کی افرادی قوت کے اظہار کیلئے یہ انتہائی مناسب اور اہم موقع ہے،ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر ہمیں دین دشمنوں، ملحدین اور سیکولر عناصر کو سخت پیغام دینا ہو گا جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فدا الرحمن درخوستی سے ٹیلیفونک گفتگو

جمعرات 23 مارچ 2017 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ علمائے کرام اور ہم خیال دینی جماعتیں جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والے عالمی اجتماع کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کریں،دینی جماعتوں کی افرادی قوت کے اظہار کیلئے یہ انتہائی مناسب اور اہم موقع ہے،ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر ہمیں دین دشمنوں، ملحدین اور سیکولر عناصر کو سخت پیغام دینا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فداء الرحمن درخوستی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،مولانا فضل الرحمن نے شریعت کونسل کی قیادت کو عالمی اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اجتماع کی کامیابی تمام مذہبی جماعتوں کی کامیابی اور سرخروئی کا کا سبب بنے گی،اجتماع میں نامور اور عالمی شخصیات شرکت کریں گی،انہوں نے کہا کہ 7،8،9،اپریل کو منعقد ہونے والا جے یو آئی کا عالمی اجتماع دین بیزار قوتوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہو گا اس موقع پر اجتماعیت کا اظہار کر کے وطن عزیز میں مغربی کلچر و ثقافت کو فروغ دینیوالوں،کرپشن اور لوٹ مار کرنیوالوں، نظریہ پاکستان سے بغاوت کرنے والوں اور اسلام و پاکستان دشمنوں کو سخت پیغام دیں گے،شریعت کونسل کے امیر مولانا فداء الرحمن درخوستی نے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری جماعت عالمی اجتماع کی کامیابی کیلئے مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی (ف) کے شانہ بشانہ ہے،انکی ہر آواز پر لبیک کہیں گے،اجتماعیت کے اظہار اور اجتماع کی کامیابی کیلئے تمامتر توانائیاں صرف کریں گے،مولانا فداء الرحمن درخوستی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سیاسی میدان میں دینی قوتوں کی بھرپور ترجمانی کر رہے ہیں،پارلیمنٹ میں شاندار کردار ادا کرنے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس موقع پر دونوں رہنماوں نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیااور اس مکروہ حرکت کی شدید مذمت کی، حکومت سے فی الفور اس معاملے میں ایکشن لینے اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :