تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ خرد برد کیس کی تیاری کے لئے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا

اگراتنی تاخیرکسی اورکی طرف سے ہوتی توآپ کوئی فورم نہ چھوڑتے،اگرآج تاریخ لیں گے تو اگلی سماعت پرمزید وقت نہیں دیاجائیگا،چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کے ریمارکس

بدھ 22 مارچ 2017 19:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ خرد برد کیس میں کیس کی تیاری کے لیے مزید وقت مانگ لیا ۔چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کو 3 اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3اپریل تک ملتوی کر دی۔بدھ کو پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت شروع ہوئی توتحریک انصاف کے وکیل نے جو اب داخل کرنیکے لیے مزید وقت مانگتے ہوئے درخواست کی کہ انہیں30 مارچ تک وقت دیا جائے،چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل کی درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگراتنی تاخیرکسی اورکی طرف سے ہوتی توآپ کوئی فورم نہ چھوڑتے،اگرآج تاریخ لیں گے تو اگلی سماعت پرمزید وقت نہیں دیاجائیگا،کبرایس بابر کے وکیل نے اس موقع پر استفسار کیا کہ کیااتحریک انصاف کیجانب سے توہین عدالت کے نوٹس کاجواب آیا۔جس پرچیف الیکشن کمشنر نے کہا کہآپ عدالت کو کسی غلط فہمی میں نہ ڈالیں اس موقع پر ،چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے وکیل کو 3 اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی(ع ع)