پاک ایران بینکنگ روابط آئندہ ماہ بحال ہو جائینگے،باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان

بدھ 22 مارچ 2017 19:33

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)پاکستان اور ایران کے درمیان بینکنگ روابط آئندہ ماہ بحال ہو جائیں گے جبکہ باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی آئی کے مطابق پاکستان ایران کو چاول، کپڑا اور دیگر اجناس برآمد کرے گا ، اپریل میں شروع ہونے والی برآمدات میں پاکستان 30 ہزار ٹن چاول کی پہلی کھیپ ایران بھیج رہا ہے ، اس وقت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم صرف 30 کروڑ ڈالر ہے جبکہ ایران پر عائد پابندیوں سے قبل دنوں ممالک کے درمیان 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوا کرتی تھی۔

متعلقہ عنوان :