خفیہ ڈیل کرنے کی میری نیچرنہیں ہے،یہ بات جھوٹ ہے، شہباز شریف کیلئے ہمیشہ سے دل میں نرم گوشہ موجود تھا: سابق صدرپرویزمشرف

بدھ 22 مارچ 2017 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء): سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویزمشرف نے کہاہے کہ خفیہ ڈیل کرنے کی میری نیچرنہیں ہے،خفیہ ڈیل کی بات سراسرجھوٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ڈیل والی بات سراسرجھوٹ ہے۔واضح رہے وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ روزایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ پرویزمشرف نے ان سے بالواسطہ ڈیل کرنے کی کوشش کی تھی،لیکن ہم نے انکارکردیاتھا۔ پرویز مشرف کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں ایک شہباز شریف تھے جس کیلئے ان کے دل میں نرم گوشہ ہمیشہ سے موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :