کراچی کے سفاری پارک میں رینجرز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

رینجرز کی مختلف ٹیموں نے پارک کے اصل مالک کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی اسلحہ تھیلیوں اورپینافلیکس میں لپیٹ کرچھپایاگیاتھا جوشہر میں بدامنی کے لیے استعمال ہونا تھاتاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، ترجمان رینجرز

منگل 21 مارچ 2017 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)رینجرز نے کارروائی کے دوران کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سفاری پارک سے متصل ایڈونچر پارک میں چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاہے۔رینجرزترجمان کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر یونی ورسٹی روڈ پر سفاری پارک سے متصل گو ایش ایڈونچر پارک میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں چھپایا گیا،جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرز اہلکار تالے کاٹ کر سفاری پارک میں داخل ہوئے، پارک کے اندر گوایش ایڈوانچر پارک کے ٹکٹ کائونٹر کے کمرے میں بوریاں پڑی ہوئی تھی جب ان بوریوں کو کھول کر دیکھا تو اس میں سے بڑی تعداد میں اسلحہ تھا جس میں اے کے 47، دستی بم، ٹی ٹی ، بارودی مواد سمیت بھاری تعداد میں گولیوں کے ڈبے موجود تھے۔

(جاری ہے)

رینجرز نے پارک سے متعدد افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا جب کہ رینجرز کی مختلف ٹیموں نے پارک کے اصل مالک اور ٹکٹ کی خریدوفروخت والے کائونٹر میں موجود افراد کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرناشروع کردی ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی تھی کہ ایم کیو ایم لندن کے محمد انور اور انبساط ملک نے گو ایش پارک میں اسلحہ چھپارکھا ہے جس پر پارک میں کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک ایل ایم جی، 16ایس ایم جیز، 6 سیون ایم ایم رائفلز، تین 223 بور رائفلز، 2 ایم 16، ایک ایم پی 5، ایک پش پشا اور 4 دستی بم سمیت 10 بال بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ تھیلیوں اورپینافلیکس میں لپیٹ کرچھپایاگیاتھا جوشہر میں بدامنی کے لیے استعمال ہونا تھاتاہم مزید تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :