نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے 937ویب ایڈریس ، 10ویب سائٹس بلاک کی گئیں

منگل 21 مارچ 2017 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں کالعدم تنظیموں کے 937ویب ایڈریس اور 10ویب سائٹس بلاک کی گئیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق اس سلسلے میں 17ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے جبکہ نفرت انگیز تقاریر ، انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر اور لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 19ہزار289افراد گرفتار کئے گئے۔