حیدر آباد کی طالبہ نورین کے علاوہ مزید پاکستانی لڑکیوں کی داعش میں شمولیت کا انکشاف

منگل 21 مارچ 2017 21:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) حیدر آباد کی طالبہ نورین کے علاوہ مزید پاکستانی لڑکیوں کی داعش میں شمولیت کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس کی طالبہ نورین کی داعش میں شمولیت کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نورین کے موبائل اور فیس بک ڈیٹا کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ نورین کے علاوہ پاکستان سے مزید لڑکیوں اور 5 سے 7 خاندانوں کی بھی داعش میں شمولیت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :