فوجی عدالتوں میں آئین میں ترمیم کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا

شیخ رشیداورمحموداچکزئی نے بل کی مخالفت کردی،28ویں ترمیمی بل2017ء کوترمیم کیساتھ پڑھاجائے،وفاقی وزیرزاہدحامد

پیر 20 مارچ 2017 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء): حکومت نے فوجی عدالتوں میں آئین میں ترمیم کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا، بل وزیرقانون نے28ویں آئینی ترمیم میں دیگرترامیم کے ساتھ پیش کیا،جبکہ شیخ رشیداور محموداچکزئی نے بل کی مخالفت کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون زاہدحامدنے کہا کہ 28ویں ترمیمی بل 2017ء کوترمیم کیساتھ پڑھاجائے۔

(جاری ہے)

شیخ رشیداور محموداچکزئی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کواپنے مئوقف سے آگاہ کردیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا کہ مختلف عدالتوں میں 17لاکھ مقدمات زیرالتواء ہیں۔عدالتوں کے نظام کودرست کرنے کی ضرورت ہے۔رہنماء پختونخواہ ملی عوامی پارٹی محموداچکزئی نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کے بعدسپریم کورٹ کے ججزنے رپورٹ جاری کی۔رپورٹ میں ذمہ داروں کاتعین کیاگیاہے۔بل کی حمایت اعلیٰ عدلیہ کے ججزپرعدم اعتمادہوگا۔تاہم بل کی حمایت کرکے عدلیہ کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکتا۔افواج پاکستان نے سیاست میں حصہ نہ لینے کاحلف اٹھایاہے۔آئین کی خلاف ورزی پرصدرکامواخذہ ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :