ملک کے جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے پاکستان کو کسی بھی قسم کے سیکورٹی خطرات لاحق نہیں ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان
پیر 20 مارچ 2017 20:43
(جاری ہے)
پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے پاکستان کو کسی بھی قسم کے سیکورٹی خطرات لاحق نہیں ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے اگر ہم گڈگورننس اور اچھی طرز حکمرانی کویقینی بنائیں تو صرف10 سالوں میں ترکی اورملائیشیاء جیسے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔سرکاری ملازم دفتری اوقات میں وقت کی پابندی کا خیال نہیں رکھتے جو لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ کی سماعت گاہ میں منعقدہ ’’پوسٹرسازی مقابلہ ‘‘ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقابلے میں ملیحہ اکبر سومرونے پہلی ،سیدہ عریشہ زیدی نے دوسری جبکہ ایمن پیرزادہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پرشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان ،پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہرپروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان،ڈاکٹر سرداریاسین ملک ،رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر سید افروز الدین،سلطانہ چائولہ ،ضابطہ شنواری اور دیگر بھی موجودتھے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ میں نے پاکستانی سائنسدانوں کو عصری تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تحقیق کرنے کے لئے قائم کیا تھااور ڈاکٹر عابد اظہرکی سحر انگیز قیادت نے آج اس انسٹیٹوٹ کو کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچادیا ہے۔ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ ایک بین الاقوامی معیار کا تحقیقی ادارہ بن چکا ہے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ جامعات کی ترقی کے لیے ریسرچ کلچر کا فروغ ناگزیر ہوگیاہے،ہمارے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کئے بغیرمطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔ اس پس منظر میں تحقیقی رحجانات کو فروغ دینا عصری تقاضے ہیں۔ہمارا ملک ریسرچ کے شعبے میں ابھی بہت پیچھے ہے۔ہمارے نوجوانوں کو ریسرچ کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور حصہ ڈالنا چاہیئے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سائنس وٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاکستان کے لئے لازوال خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ کی سنگ بنیاد رکھی اور آج یہ انسٹی ٹیوٹ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کرچکاہے جس پر وہ یقینا فخر محسوس کرتے ہوں گے۔انسٹی ٹیوٹ ہذا ملک میں ریسرچ کلچر کے فروغ میں کلیدی کرداراداکرہاہے۔جب میں جامعہ کراچی کا طالب علم تب جامعہ کراچی پورے پاکستان کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر تھی ،وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میری اولین ترجیحات میں جامعہ کراچی کو ایک بارپھر پاکستانی جامعات کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر لانا شامل ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر نے کلمات تشکر اداکرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جامعہ کراچی آمد ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے جس کے لئے ہم سب ان کے بیحد مشکور ہیں۔سائنس کے شعبہ میں تربیت ایک اہم جز ہے اور ہمارے نوجوان سائنسدانوں کو تربیتی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے اسی لئے ڈاکٹر اکے کیوخان انسٹی ٹیوٹ نہ صرف جامعہ کراچی کے بلکہ ملک کے دیگر اداروں سے آنے والے اساتذہ اور ریسرچرز کو مختلف کورسز ،ورکشاپس اور سمپوزیم کے ذریعے تربیت فراہم کررہاہے۔انسٹی ٹیوٹ کے معتبر بین الاقوامی اداروں سے اشتراک ہیں اور انسٹی ٹیوٹ قومی اور بین الاقوامی ایونٹس میں بھی بھر پورطریقے سے شرکت کرتاہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 21 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
حکومت مخالف باغیوں کے حملے کے بعد دمشق میں شدید لڑائی جاری
-
سیاہ فام نوجوان سے بدسلوکی پر پیرس میں ہزاروں افراد کا احتجاج
-
نائیجیریا میں4 خود کش حملے 4 افراد ہلاک ، 8 زخمی
-
جدہ، خواتین کے عدالت میں شرعی لباس کے بغیر آنے پر پابندی عائد
-
اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کو موبائل فون سمگل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفی دے دیا
-
مصری صدر اپریل کے پہلے ہفتے میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے
-
بھارت کی عدالت نے والدین کو بد تمیز ی کرنے والی بالٖغ اولاد کو گھر سے نکالنے کی اجازت دیدی
-
دنیا کے سب سے زیادہ خوش ملکوں میں ناروے سرِفہرست، نئی رپورٹ
-
سعودی فوجی 6 بار زخمی ہو کر بھی حوثیوں سے لڑنے واپس آ گیا
-
برازیل دنیا کو خراب گوشت کھِلا رہا ہے، یورپی یونین نے وضاحت طلب کر لی
-
امریکی ایجنسیاں ٹرمپ کی جگہ ان کے معاون کو صدر بنا دیں گی، جولین اسانج کا نیا دعویٰ
-
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان غیر معمولی کوششیں کررہا ہے ،تیونس
-
غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت نہیں دے سکتے، چوہدری نثار علی خان
-
بھارت کے ساتھ پہلے سے موجود تجارت جاری رہے گی‘بجلی بحران ختم ہو نے سے صنعتیں چلیں گی‘روزگار پیدا ہو گا اور کاروبار کے نئے مواقع ملیں گے درآمدات بڑھنے سے روپے کی قدر پر بھی دبائو آیا ہے،وفاقی وزیر ... مزید
-
سپریم کورٹ نے شراب فروشی کی بندش کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، درخواست سماعت کیلئے منظور
-
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا کوئی خطرہ نہیں‘ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی
-
آصف زرداری سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا معاشی اصلاحات پر پیشرفت کا اطمینان کا اظہار
-
سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کا پہلا سیشن ختم، پاکستان کا رتلے ڈیم کا معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں اٹھانے کا عندیہ
-
ڈائریکٹر جنرل اسپیشل سیکورٹی ڈویژن میجر جنرل عابد رفیق کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات
-
افغانستان کی طرف سے دہشت گردی ہوئی تو بارڈر دوبارہ بند کر دیں گے ،ْوزیر دفاع
-
وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
-
وزیراعظم نواز شریف کاپاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کا حکم
-
462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
-
ملک کے جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے پاکستان کو کسی بھی قسم کے سیکورٹی خطرات لاحق نہیں ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان
-
کشمیرہائی وے پرگاڑی کوحادثہ،اللہ نےڈرائیورکوبچانےکیلئےفرشتہ نماانسان بھیج دیے
-
فوجی عدالتوں میں آئین میں ترمیم کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا
-
میرے خلاف چودھری نثاراینڈ کمپنی کام کررہی ہے ،ْشرجیل میمن
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حامد سعید کاظمی اورراجہ آفتاب کو حج کرپشن کیس میں باعزت بری کردیا
-
ملک میں سپورٹس کو دہشتگردی نے تباہ کردیا، بورڈ اپنے وسائل سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی کوشش کررہا ہے ،ریاض حسین پیرزادہ
-
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
-
سعودی عرب سے خیبر پختونخوا کے 150شہریوں ڈی پورٹ
-
مستعفی ہونے والے مولانا عصمت اللہ بارے میں رپورٹ مولانا فضل الرحمان کو پیش کی گئی
-
لاہور،گیس کنکشن سیکنڈل، ایک ہزار کنکشن درخواستوں کی ٹمپرنگ سامنے آگئی
-
چیلنج کرتا ہوںپنجاب میں تمام میگاپروجیکٹ کرپشن سے پاک ہیں،رانا ثنا اللہ
-
بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے
-
نو عمر بچوں پر ملازمت پر پابندی کے بل کی توثیق کردی،گورنر سندھ محمد زبیر
-
سپریم جوڈیشل کونسل کے زیرس سماعت ریفرنس پر تبصرہ ، پیمرا نے ڈان نیوز کے پروگرام ’ذرا ہٹ کے ‘ پر 3روز کیلئے پابندی عائد کر دی
-
پاک فوج نے 23مارچ کی پریڈ کا نیا پرومو جاری کر دیا گیا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، نیول چیف اور ایئر چیف کے پیغامات شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.