سی پیک منصوبے کی آڑ میں وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کو نوازنے کا انکشاف

وزارت منصوبہ بندی میں سی پیک کے حوالے سے بریفنگ کیلئے مدعو چینی سفارت کار اس وقت دنگ رہ گئے، ذرائع

پیر 20 مارچ 2017 10:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء)سی پیک منصوبے کی آڑ میں وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کو نوازنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی میں سی پیک کے حوالے سے بریفنگ کیلئے مدعو چینی سفارت کار اس وقت دنگ رہ گئے جب مذکورہ اجلاس میں وزارت کے ملازمین سے کہیں زیادہ حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کے کارکن پائے گئے ، چینی سفارتکار نے لیگی کارکنوں کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا تو ان کو مطمئین کرنے کیلئے ہنگامی طور پر سی پیک سیکرٹریٹ کے ملازمین کو اجلاس میں مدعو کیا گیا،چینی سفارتکار سے ملاقات میں شریک مسلم لیگ ن کے متعدد کارکنوں نے تصدیق کی ہے کہ انہیں وفاقی وزیر احسن اقبال کے معاون خصوصی عاصم خان نیازی نے مدعو کیا تھا جو مسلم لیگ ن کے ترجمان بھی ہیں واضح رہے کہ سی پیک دوطرفہ معاہدے کے مطابق اہم ترین منصوبے سے متعلقہ حساس معلومات تک تیسرے فریق کی رسائی دونوں اطراف کی اعلی قیادت کی تحریری اجازت کے بغیر ممکن نہیں ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق معاون خصوصی عاصم خان نیازی نے گزشتہ برس پاک چین فرینڈشپ سینٹر میں منعقدہ سی پیک سمٹ ایکسپو اور یژن 2025 کی دوسالہ سالگرہ کی تقریب کے اخراجات میں سے آٹھ لاکھ روپے بطور خاص سوشل میڈیا کے نام پر مختص کرکے مسلم لیگ ن کے انہی کارکنوں میں مبینہ طور پر تقسیم کیے تھے۔ اس حوالے سے عاصم خان نیازی سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کال سننا گوارا نہ کی ذرایع نے مزید بتایا کہ معاون خصوصی عاصم خان کو وزیر ترقی و منصوبہ بندی نے ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کا پر و جیکٹ ڈائریکٹر بھی بنایا ہوا ہے اور اس منصوبہ کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے منصوبہ میں میڈیا منیجمنٹ سے متعلقہ تمام آسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہوئی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق عاصم خان نے وزات میں پی آر او کو بھی نہیں آنے دیتے جس کی وجہ سے وفاقی وزیر کی میڈیا کوریج نہ ہونے کے برابر ہے کم از کم آٹھ پی آر اوز کو وزارت منصوبہ بندی میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی سے روکا گیا ہے، وزارت کے اعلی حکام نے ایسے کسی اجلاس کی اجازت دینے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جس میں چینی سفارتکار کی مسلم لیگ ن کے سیاسی کارکنوں سے وزارت منصوبہ بندی میں مبینہ ملاقات کروائی گئی ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :