تشہیری مہم کے دوران پاکستان میں 2بھائیوں نے اپنی تصاویریں لگوانے پر 30ارب روپے لگا دیئے، عمران خان

عوام کے ٹیکس سے جمع ہونیوالے پیسے کو فلاحی کاموں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر نے کی بجائے پیسہ پانی کی طرح بہاد یا، چیئرمین تحریک انصاف

پیر 20 مارچ 2017 10:55

حضرو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ تشہیری مہم کے دوران پاکستان میں 2بھائیوں نے اپنی تصاویریں لگوانے پر 30ارب روپے لگا دیئے اور عوام کے ٹیکس سے جمع ہونیوالے پیسے کو فلاحی کاموں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر نے کی بجائے پیسہ پانی کی طرح بہاد یااور اب آمدہ الیکشن کے پیش نظر ن لیگ کی جانب سے تشہیری مہم میں مذید تیزی لا ئی جا رہی ہے الیکشن میں قوم پائی پائی کا حساب لے گی اسپیکر اسد قیصر کے خلاف کرپشن کی باتیں کی گئیں مگر نیب نے کہا کہ ہم نے تو خط ہی نہیں لکھا اس پر اسد عمر کیلئے یہ لازم ہو چکا کہ وہ پروپیگنڈا کرنیوالوں کو عدالت تک لے جائیں اس پوری سازش میں موٹو گینگ کا ہاتھ ہے خیبر پختون خواہ میں ایک ارب درخت لگانے کا مرحلہ دسمبر تک مکمل ہو جا ئے گااور اسکا تمام سہرا وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ اورملک امین اسلم کے سر ہے پاکستان میں درخت لگانا وقت کی ضرورت بن چکا ہے اگر ہم نے اس جانب توجہ نہ دی تو پھر ہمارے ملک کا زیادہ حصہ ریگستانوں میں بدلے گا پاکستان تحریک انصاف پنجاب بھر میں10لاکھ درخت لگائے گی پوری قوم سے گزارش ہے کہ ہر فرد اپنے اپنے حصے کا ایک ایک درخت لگا دے تو پاکستان میں نہ صرف موسم کی تبدیلی یقینی ہے بلکہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہو گاضلع اٹک میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کا اتحاد پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے اور انشااللہ2018کے الیکشن میں یہ اتحاد ن لیگ کے صفائے کا سبب بنے گا ان خیالات کا اظہارچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سربراہ میجر گروپ طاہر صادق کی جانب سے زین ہاوس باہتر میں انکے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کیا اس موقع پر سربراہ میجر گروپ طاہرصادق اورچیئرمین ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر ، ایم این اے اٹک زین الہی ، رہنماء PTI عامر کیانی ملک امین اسلم اور صدر PTIضلع اٹک قاضی احمد اکبر،ایم این اے غلام سرور خان ممبران ضلع کونسل اٹک و معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر باہتر زین ہاوس پہنچے جہاں پر سربراہ میجر گروپ طاہر صادق و دیگر نے انکا والہانہ استقبال کیا قبل ازیں سربراہ میجر گروپ طاہر صادق اور چیئرمین ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر بھی عمران خان سے ون تو ون ملاقات کی جسمیں ضلع اٹک کی سیاسی صورت حال اور آمد ہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو سیاسی میدان میں تنہا کرنیکی کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ میجر گروپ اور PTIضلع اٹک میں اتحاد کو مضبوط ور برقرار رکھ کر ضلع بھر میں ن لیگ کو الیکشن میں سیاسی میدان میں مقابلہ کر کے شکست سے دوچار کر ئینگے