وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان کو فون

28 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کردی

پیر 20 مارچ 2017 10:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کوٹیلی فون کرکے 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوارکے روزوزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کوٹیلی فون کیااور28ویں آئینی ترمیم کیلئے حمایت کی درخواست کی ،وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے مولانافضل الرحمن کوٹیلی فون کرنے کے بعدامیدظاہرکی کہ مولانافضل الرحمن28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کریں گے جبکہ مولانافضل الرحمن نے 28ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹنگ کے دوران ایوان سے غیرحاضررہنے پرغورشروع کردیاہے