سندھ طاس واٹر کمشنر کا پہلا با ضابطہ اجلاس آج بیس مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا
تازہ ترین : 1

سندھ طاس واٹر کمشنر کا پہلا با ضابطہ اجلاس آج بیس مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء) پاک بھارت آبی تنازعات پر سندھ طاس واٹر کمشنر کا پہلا با ضابطہ اجلاس آج بیس مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا۔دو روزہ مزاکرات میں بھارت کی جانب سے متنازعہ ڈیموں کی تعمیر کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیاسندھ طاس واٹر کمشنر کے اجلاس میں شرکت کے لئے وفد آج اسلام آباد پہنچے گاپاک بھارت سندھ طاس واٹر کمشنر مزاکرات بیس اور اکیس مارچ کو اسلام آباد میں ہو نگے مزاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف سعید اور بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کریں گیدو روزہ مزاکرات کے دوران بھارت کی جانب سے زیر تعمیر متنازعہ ڈیم رتلے اور کشن گنگا کو مزاکرات کا حصہ نہیں بنایا گیابھارت کی جانب سے پن بجلی کے چار منصوبوان کی تعمیر پر بات چیت کا امکان ہے اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسائل کے حل کے لئے ثالث کی تعیناتی پر بھی بات کا امکان ہے دونوں ملکوں کے واٹر کمشنرز کے درمیان مزاکرات میں پانی کے اعدادوشمار کے تبادلے،دریاوٴں میں پانی کی صورتحال اور سیلاب کی پیشگی اطلاع کے حوالے سے امور زیر غور آئینگے مزاکرات کے دوران ایجنڈے ہر اتفاق ہونے کی صورت میں اعلامیہ بھی آسکتے ہے۔

وقت اشاعت : 20/03/2017 - 10:38:10

اپنی رائے کا اظہار کریں