صدر ممنون حسین نے ہندو میرج بل پر دستخط کر دیئے

پیر 20 مارچ 2017 10:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ہندو میرج بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد ہندو میرج بل کو قانون کا درجہ حاصل ہوگیا، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ہندو میرج بل پر دستخط کردیے قانون کے تحت ہندو کمیونٹی کی شادیاں اب قانون کے تحت رجسٹرڈ ہوں گی اور وہ قانونی طو رپر علیحدگی بھی اختیار کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ قانون انہیں زبردستی مذہب کی تبدیلی سے روکنے جیسے واقعات پر مدد فراہم کرے گا۔ نئے قانون کے تحت خواتین اپنی پسندکی شادی دوسری سادی بھی کر سکیں گی۔ جبکہ انہیں شوہر کی وفات کی صورت میں چھ ماہ بعد دوسری شادی کرنے کا حق ہوگا اور شادی کیلئے کم از کم اٹھارہ سال کی عمر مقرر کی گئی ہے۔ قانون میں ہندو برادری کی رسم و روایات کو بھی تحفظ دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ 26 ستمبر کو قومی اسمبلی اور 2 جنوری کو سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے ہندو میرج بل بھی منظور کی تھا۔