ْآصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ،تنظیمی سر گرمیوں سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

ہفتہ 18 مارچ 2017 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ۔ اپنے قیام کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور نمٹانے کے ساتھ اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ان کا وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ، سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کوکھر سے سمیت دیگر نے استقبال کیا ۔

اس کے بعد انہیں بلاول ہائوس لاہور لایا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں چند روز قیام کرکے پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں سے ملاقاتیں کر کے تنظیمی امور اور آئند ہ کی حکمت عملی مرتب کریں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے لاہور میں قیام کے دوران اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :