آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں جاری ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 35سے زائد سرچ آپریشنز، 35مشتبہ افراد گرفتار

گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،گولہ بارود ،غیر ملکی کرنسی اور پاسپورٹس برآمد ہوئے، آئی ایس پی آر

ہفتہ 18 مارچ 2017 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں جاری گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خفیہ اطلاعات پر6 آپریشنز سمیت مجموعی طور پر35سے زائد سرچ آپریشنز کئے گئے جن میں 35مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میںآپریشن ردالفساد کے تحت 35سے زائد سرچ آپریشنز کئے گئے۔

جن میں خفیہ اطلاعات پر کئے گئے 6آپریشنز بھی شامل ہیں ۔سرچ آپریشنز میں پنجاب رینجرز ،پولیس اور خفیہ اداروں نے حصہ لیا ۔پنجاب میں گرفتار 14مشتبہ افراد میں ایک افغانی اور ایک کالعدم تنظیم کا کارکن بھی شامل تھا۔ ڈیرہ غازی خان ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور اٹک سے 14افراد گرفتار کئے گئے ۔ گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،گولہ بارود ،غیر ملکی کرنسی اور پاسپورٹ برآمد ہوئے ۔ (ن م)

متعلقہ عنوان :