تحریک انصاف نے تعلیمی اداروں میں حجاب سے متعلق یوٹرن لے لیا

حجاب پر پہلے قرارداد جمع کرائی پھر واپس لے لی

بدھ 15 مارچ 2017 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) تحریک انصاف نے تعلیمی اداروں میں حجاب سے متعلق یوٹرن لے لیا، حجاب پر پہلے قرارداد جمع کرائی پھر واپس لے لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے نبیلہ حاکم علی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ طالبات کو سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں حجاب پہننے کا پابند کیا جائے اور حجاب پہننے والی بچیوں کو اضافی نمبر بھی دیئے جائیںقرارداد جمع کرانے کے کچھ دیر بعد ہی قرارداد واپس لے لی گئی نبیلہ حاکم کا کہنا تھا کہ قرارداد میں لفظی غلطی ہوئی، صرف نمبروں کیلئے حجاب لازمی نہیں ہونا چاہیے پنجاب اسمبلی میں نئی قرارداد جمع کرا دی ہے جس کے مطابق طالبات کو حجاب پہننے کا پابند نہ کیا جائے اور نہ ہی انہیں حجاب پہننے پر نمبروں کا لالچ دیا جائے۔