پاناما کیس عدالت میں ہے ،ْ کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا ،ْ کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا سب کے سامنے آئیگا ،ْوزیر اعظم

محفوظ عدالتی فیصلے پر قیاس آرائی، تبصرہ یا پیش بینی عدالتی احترام میں خلل ہے ،ْنواز شریف کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

بدھ 15 مارچ 2017 23:30

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاناما کیس عدالت میں ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا ،ْ کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا سب کے سامنے آئیگا ۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے گوادار میں میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کی اور اس موقع پر پانا ما کیس بارے سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ پتہ نہیں میڈیا پر کیا کچھ چل جاتا ہے، ہم دیکھتے رہتے ہیں کہ ایسی خبریں چلتی رہتی ہیں تاہم اس حوالے سے عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا سب کے سامنے آئے گا اس پر میرا کوئی تبصرہ نہیں بنتا کیوں کہ محفوظ عدالتی فیصلے پر قیاس آرائی، تبصرہ یا پیش بینی عدالتی احترام میں خلل ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف پسنی گوادر روڈ کا جائزہ لینے کیلئے گوادر پہنچے تو گورنر محمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ان کے ہمراہ تھے جبکہ وزیراعظم نے پسنی سے گوادر تک 150 کلومیٹربذریعہ سڑک سفرکیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے پسنی گوادر سڑک کی تعمیر کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام ترتوجہ تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر مرکوز ہے اور گوادرکی ترقی کے لیے 25 ارب روپے کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گودار اور پسنی سمیت بلوچستان کے علاقوں میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،ْ 52 ممالک نے سی پیک میں شامل ہونے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :