سپریم کورٹ نے 14سال قبل ہونے والے قتل کیس میں سزا یافتہ ملزم حاجی محمد کو ناکافی ثبوت اور ناقص تفتیش کی بنیاد پر بری کردیا

میرے موکل کیخلاف ٹرائل کورٹ میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا تھالیکن ان کو سزائے موت سنائی گئی ،ْوکیل

بدھ 15 مارچ 2017 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)سپریم کورٹ نے خانیوال میں 14سال قبل ہونے والے قتل کیس میں سزا یافتہ ملزم حاجی محمد کو ناکافی ثبوت اور ناقص تفتیش کی بنیاد پر بری کردیا ہے، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ملزم کی اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کیخلاف ٹرائل کورٹ میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا تھا لیکن اس کے باوجود ان کوسزائے موت سنائی گئی جس کیخلاف اپیل پر ہائیکورٹ نے ان کی سزائے موت کوعمر قید میں تبدیل کردیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ میرے موکل کوعدم ثبوت کی بناء پر بری کیاجائے۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو بری کرنے کاحکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :