عمران خان سے بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی ملاقات ،پاک بھارت تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے ،پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، دونوں ممالک کو غربت کے خاتمے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے ،پی ٹی آئی چیئرمین کی گفتگو

بدھ 15 مارچ 2017 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ملاقات کی جس میں پاک بھارت تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔بدھ کو بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے عمران خان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے ،پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو غربت کے خاتمے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے ۔