ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ،وقی دارالحکومت اورپنجا ب کے مختلف علاقوں میں رینجرز ،پولیس اورانٹیلی جنس اداروں کا سرچ آپریشن ،11افغانیوں سمیت 26مشتبہ افراد گرفتار

میرانشاہ کے گائوں سپلگا میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ،آئی ایس پی آر

بدھ 15 مارچ 2017 23:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ،سیکیورٹی اداروں کا دہشت گردوں ،شرپسندوں ،سہولت کاروں اور مشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈاون ،وفاقی دارالحکومت اورپنجا ب کے مختلف علاقوں میں رینجرز ،پولیس اورانٹیلی جنس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئی11افغانیوں سمیت 26مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق انٹیلی جنس اداروں ،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے وفاقی دارالحکومت اورپنجاب کے علاقوں ڈی جی خان،لاہور،راولپنڈی،سیالکوٹ،اٹک،حسن ابدا ل ،ناروال،شکرگڑھ اور راجن پور میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 26مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں 11افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

گرفتار افراد کی نشاندہی پرکارروائی کرتے ہوئے اسلحہ،بارود ،آئی ای ڈی،کمپیوٹرز،خودکش جیکٹس تیار کرنیوالا سامان اورسرکٹس بر آمد کر لئے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ کے گائوں سپلگا میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا جس میں بارودی سرنگیں ،فیوز، سرکٹ ، راکٹس اور گولیاں شامل ہیں ۔اسلحہ وگولہ بارود ایک سرنگ میں چھپایا گیا تھا ۔