پاک افغان سرحد کی بندش، افغان تاجروں نے درآمدات دوسرے ممالک منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا

منگل 14 مارچ 2017 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث افغان تاجروں نے درآمدات دوسرے ممالک منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان تاجروں کے وفد نے وفاقی وزیر خرم دستگیر خان سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں افغان تاجروں نے پاک افغان سرحد کی بندش پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ افغان تاجروں کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی ٹرانزٹ تجارت کو دیگر معاملات سے علیحدہ رکھا جائے۔ سرحد کی بندش سے باہمی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مسائل کا حل سرحد کی بندش میں نہیں باڈر مینجمنٹ کی بہتری میں ہے۔ سرحد کی بندش کے باعث درآمدات دوسرے ممالک منتقل کرنے پر غور کرنے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں۔