پاکستان نے انٹرپول سے الطاف حسین کیخلاف مزید شواہد فراہم کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی

منگل 14 مارچ 2017 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) پاکستان نے انٹرپول سے الطاف حسین کیخلاف مزید شواہد فراہم کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرپول کی جانب سے پاکستان کی درخواست پر ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کیخلاف کاروائی کرنے سے انکار کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے دوبارہ سے انٹرپول حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے انٹرپول مطلع کیا ہے کہ الطاف حسین کیخلاف کاروائی کیلئے مزید ٹھوس شواہد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے انٹرپول سے 1 ماہ کا وقت مانگا ہے۔